{AF}
کشمیریوں کے سروں پر ہندوستانی قابض افواج کے مورچے قومی غیرت کے لیے بڑا چیلنج ہیں،عبدالرشید ترابی{/AF}
وادی نیلم کے قدرتی وسائل اور معدنیاں کو لوٹ مار سے بچایا جائے،کیل میں ڈگری کالج ،آٹھمقام میں ہسپتالوں میں ادویات اور گانئی ڈاکٹرز کا بندوبست کیا جائے،وادی نیلم میں تعلیم ،صحت سمیت دیگر محکموں کے کام کو تیز کیا جائے،کیل سے تاؤبٹ تک رابطہ سڑک پر کام کو تیز کیاجائے،وادی نیلم میں شہداء کاتناسب مقبوضہ کشمیرکے ہم پلہ ہیں،خطے میں پائیدار اور دیر پا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو حل ضروری ہے،قومی غیرت اور حمایت سرنڈر کرکے کوئی امن قائم نہیں ہوسکتا،کشمیریوں کے سروں پر ہندوستان قابض افواج کے مورچے قومی غیرت کے لیے بڑا چیلنج ہیں کیل ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ کشمیریوں کے سروں پر ہندوستانی قابض افواج کے مورچے قومی غیرت کے لیے بڑا چیلنج ہیں،خطے میں پائیدار اور دیر پا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے جب تک یہ مسئلہ موجود ہے چوتھی عالمی جنگ کے خطرات موجود رہیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے انٹرکالج کیل کے دورے کے موقع پر اور جماعت اسلامی کیل کے اجتماع کے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے کہاکہ وادی نیلم کے قدرتی وسائل اور معدنیان کو لوٹ مار سے بچایا جائے اور یہاں کے عوامی مسائل کے حل کی جانب توجہ دی جائے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کیل میں ڈگری کالج یہاں کے عوام کا حق ہے ،حکومت فوری طورپر یہاں ڈگری قائم کرے،آٹھمقام میں ہسپتالوں میں ادویات اور گانئی ڈاکٹرز کا بندوبست کیا جائے،وادی نیلم میں تعلیم ،صحت سمیت دیگر محکموں کے کام کو تیز کیا جائے،کیل سے تاؤبٹ تک رابطہ سڑک پر کام کو تیز کیاجائے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ یہ دوردراز علاقہ ہے،یہاں کے عوام شدید مسائل کا شکا رہیں ،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ یہاں کے عوام کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے یہ علاقہ پاکستان کو دفاعی حصار ہے حکومت اور دفاعی ادارے اس کی فلاح وبہبود کے لیے خصوصی توجہ دیں،یہ علاقے آئے روز ہندوستان کی فائرنگ کی زد میں رہتے ہیں جماعت اپنی استطاعت کے مطابق کام کررہی ہے مگر یہاں جتنے مسائل ہیں ان کو حل کرنے کے لیے حکومتی وسائل ضروری ہیں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ،وادی نیلم میں شہداء کاتناسب مقبوضہ کشمیرکے ہم پلہ ہیں،خطے میں پائیدار اور دیر پا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو حل ضروری ہے،قومی غیرت اور حمایت سرنڈر کرکے کوئی امن قائم نہیں ہوسکتا۔