{AF}
جماعت اسلامی وادی نیلم کے عوام کی اس وقت سے خدمت کررہی جب لوگ یہاں آنے سے بھی ڈرتے تھے،عبدالرشید ترابی{/AF}
یہاں کے عوام کی قربانیاں مقبوضہ کشمیرکے عوام سے کسی طور کم نہیں ہیں،حکومت کو بار بار توجہ دلائی ہے کہ وادی نیلم کے مسائل حل کرنے کے لیے بجٹ میں اضافی رقم مختص کرے،یہاں کی قیمتی معدنیان پر سب کی نظر ہے مگر مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہاہے،جماعت اسلامی وادی نیلم کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اپنے محدود مسائل کے ساتھ ا ن کے مسائل حل کرے گی،سڑکیں ہسپتال اور سکولز نہ ہونے کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں،ان سارے مسائل کا حل نظام کی تبدیلی ہے ،عوام نظام کی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کے دست وبازو بنیں حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا ہمارے پاس ہے نیلم (پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی وادی نیلم کے عوام کی اس وقت سے خدمت کررہی ہے جب یہاں آنے سے بھی لوگ ڈرتے تھے،ہندوستان کی گولیوں کی پرواکیے بغیر جماعت اسلامی اور اس کے دیگر ادارے یہاں کے عوام کی بے لوث خدمت کرتے رہے ہیں ،سکولز ،واٹر ٹینگ ،مساجد،بچوں کے وظائف اور خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے جماعت اسلامی اول روز سے یہاں مصروف جہد ہے،یہاں کے عوام کی قربانیاں مقبوضہ کشمیرکے عوام کی قربانیوں سے کسی طور کم نہیں ہیں،ان خیالا ت اظہا را نھوں نے جماعت اسلامی ضلع نیلم کے زیرا ہتمام دو روزہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر محمودالحسن چودھری،امیر ضلع نیلم ممتاز حسین پائرسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حکومت کو بار بار توجہ دلائی ہے کہ وہ وادی نیلم کے مسائل حل کرنے کے لیے بجٹ میں اضافے رقم مختص کرے مگر تاحال یہاں کے عوام کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیاہے جماعت اسلامی اول روز سے یہاں خدمت کررہی ہے اپنی این جی اوز اور اداروں کے ذریعے مسائل کم کرنی کی کوشش کررہی ہے مگر یہاں اتنے مسائل ہیں کہ ان کو حل کرنے کے لیے حکومتی وسائل چاہیے جو جماعت اسلامی کے پاس نہیں ہیں،انھوں نے کہا ہندوستان کی آئے روز گولہ باری سے یہاں کے عوام شدید مسائل کا شکار رہتے ہیں یہاں سہولیات کو فقدان ہے ،لوگوں کو اپنے عزیزوں سے رابطہ کے لیے فون کی سہولت تک موجود نہیں ہے یہاں کے عوام کو موبائل کی سہولت فراہم کی جائے،سڑکیں ہستپال ،سکول اورکالجز نہ ہونے کے باعث یہاں عوام حالات کے رحم وکرم پر ہیں،ہسپتال نہ ہونے کے باعث اموات میں اضافہ ہورہاہے سکولز اور کالجز نہ ہونے کے باعث جہالت میں اضافہ ہورہاہے جو لوگ جہالت اور موت کے منہ میں رہ رہے ہوں ان کے لیے سہولیات کو بندوبست کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے یہ علاقے قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں،ان وسائل پر تو سب کی نظر ہے مگر مسائل پر کسی کی نظر نہیں ہے یہ علاقے دفاعی حصار ہیں،انھوں نے کہا جماعت اسلامی مودی کے عزائم بھی ناکام بنائے گی اور عوام کے مسائل بھی حل کرے گی،کشمیرکی آزادی اور حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے عوام اس کے دست وبازو بنیں تاکہ کشمیرکو آزاد کروایاجائے اور یہاں کے مسائل بھی حل ہوں۔رمضان لمبارک کے موقع پر ایک ایک گھر اور فرد تک دین کی دعوت پہنچائیں خود بھی اس پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی اس طرف رغب کریں۔