سابقہ امتوں نے اخلاقی اور روحانی بیماریوں میں مبتلا ہوکر نافرمانی کا رویہ اختیار کیاتواﷲ نے ان کو ہلا ک کردیا،محمودالحسن چودھری

{AF}ch mehmoodسابقہ امتوں نے اخلاقی اور روحانی بیماریوں میں مبتلا ہوکر نافرمانی کا رویہ اختیار کیاتواﷲ نے ان کو ہلا ک کردیا،محمودالحسن چودھری {/AF}

جو قومیں اﷲ کے قانون سے بغاوت کرتی ہیں اﷲ ان پر بھوک ،خوف اور اننشار مسلط کردیتے ہیں،آج امت جن مسائل کا شکا رہے اس کی بڑی وجہ قرآن سے دوری ہے،قرآن ہی امت کی رہنمائی کا واحد نسخہ ہے،امت قرآن کی طرف رجوع کرے سارے مسائل حل ہوجائیں گے سماہنی (پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل محمودا لحسن چودھری نے کہاہے کہ ابقہ امتوں نے اخلاقی اور روحانی بیماریوں میں مبتلا ہوکر نافرمانی کا رویہ اختیار کیاتواﷲ نے ان کو ہلا ک کردیا،جو قومیں اﷲ کے قانون سے بغاوت کرتی ہیں اﷲ ان پر بھوک ،خوف اور اننشار مسلط کردیتے ہیں،آج امت جن مسائل کا شکا رہے اس کی بڑی وجہ قرآن سے دوری ہے،قرآن ہی امت کی رہنمائی کا واحد نسخہ ہے،امت قرآن کی طرف رجوع کرے سارے مسائل حل ہوجائیں گے،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے سماہنی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام استقبال رمضان پروگرام کے تحت جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سیکرٹری ضلع بھمبر،چوھددری فرید ،امیر حلقہ راجہ اصغر خان،ڈاکٹر سجاد،اور دیگر قائدین نے خطاب کیا اس موقع پر محمود الحسن چوھدری نے کہاکہ معاشرتی برائیوں سے معاشرہ تباہی کی طرف جا رہا ہے آج ملک میں کرپشن،بد امنی اسی وجہ سے ہے کہ ہم نے جس نظام کے قیام کے لیے یہ ملک حاصل کیا تھا اس نظام کو نافذ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اس معاشرے سے برکتیں ختم ہو گئیں ہیں اور ہم تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اﷲ کی زمین پر اﷲ کے دیئے ہوئے نظا م کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے تا کہ ایسا معاشرہ قائم ہو جہاں سب کو انصاف مل سکے،بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اﷲ کی غلامی کی طرف لانا یہ جماعت اسلامی کا مشن ہے جس کی تکمیل کے لیے جماعت اسلامی کے کارکن بستی بستی اپنی دعوت پہنچا رہے ہیں رمضان المبارک ہمارے پاس بہت بڑی نعمت اور سعادت ہے ہمیں اس کے تمام تقاضے پورے کرنے کے لیے کردا ر ادا کرنا ہو گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر