عبدالرشید ترابی کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے اہم ملاقات،مسئلہ کشمیر اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال پوری پاکستانی قوم کشمیر کا ز پر اگھٹی ہے

{AF}abdul rasheed turabiعبدالرشید ترابی کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے اہم ملاقات،مسئلہ کشمیر اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال پوری پاکستانی قوم کشمیر کا ز پر اگھٹی ہے {/AF}

 کشمیر اپنی جدوجہد میں کامیاب ہوں گے،چوہدری محمد سرور،عبدالرشید ترابی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی تمام جماعتیں متحدہ و منظم ہیں،کشمیری اپنی منزل کے حصول میں ضرور کامیاب ہوں گے،پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے ،مہاجرین جموں وکشمیر اور متاثرین منگلا ڈیم کی پاکستان کے لیے بڑی قربانیاں ہیں ان کے مسائل ہمارے مسائل ہیں،پنجاب سے آزاد کشمیر کی طرف جانے والے راستوں پر انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کر دی ہے کہ ڈاکہ زنی اور دیگر مسائل کے حل میں بھرپور تعاون کریں لاہور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و کنونیئر کل جماعتی رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے اہم ملاقات ہوئی جس میں مسئلہ کشمیر،متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل اور پنجاب سے آزاد کشمیر میں داخل ہونے والوں راستوں پر مسافر کی مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم مسائل کا شکار ہیں انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں،متاثرین منگلا ڈیم نے دو مرتبہ اپنے آباؤ اجداد کی قبروں کو ڈبویا ہے،انہوں نے کہا کہ پنجاب کی حدود سے آزاد کشمیر میں داخلی اور خارجی راستوں پر آئے روز ڈاکو مسافر گاڑیوں کو روک کر لوٹ مار کر کے فرار ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مقیم مہاجرین کے مسائل پر حکومت تو جہ دے،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیر کاز پر متحد و منظم ہے کسی جماعت اور کسے طبقے کو تحریک آزادی کشمیر سے کوئی اختلاف نہیں کشمیری اپنی منزل حاصل کر کے رہیں گے،پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے کشمیریوں کی جدوجہد اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں قوموں کو آزادی کے لیے قربانیاں دینا پڑتی ہیں ،مہاجرین جموں وکشمیر اور متاثرین منگلا ڈیم کی پاکستان کے لیے بڑی قربانیاں ہیں ان کے مسائل ہمارے اپنے مسائل ہیں ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے،انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ پنجاب سے آزاد کشمیر کو ملانے والے تمام راستوں کی سیکورٹی کو یقینی بنائے حکومت اور انتظامی ادارے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں حکومت اس کی انجام دہی میں کوئی غفلت نہیں برتے گی اور تمام راستوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر