حکومت تحریک آزاد ی کشمیر کے لیے بجٹ مختص کیے بغیر بیس کیمپ کے تقاضے کیسے پورے کرے گی،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiحکومت تحریک آزاد ی کشمیر کے لیے بجٹ مختص کیے بغیر بیس کیمپ کے تقاضے کیسے پورے کرے گی،عبدالرشید ترابی{/AF}

 تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کے لیے بجٹ میں خاطر خواہ رقم مختص نہیں کی گئی،ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ میں اتنی بڑی خلیج دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہے،حکومت نے بجٹ میں کفایت شعاری کے لیے کوئی اقدامات تجویز نہیں کیے ،قومی وسائل کو بڑھانے کے لیے بھی کوئی اقدامات تجویز نہیں کیے گئے جیسے سیاحت،معدنیات ،پانی وغیرہ ،متاثرین زلزلہ اور انفراسٹکچر کی بحالی کے لیے بھی کوئی اقدامات تجویز کیے گئے اور نہ ہی بجٹ رکھا گیا،نسل نو کی دینی تعلیم حکومت کی آئینی اور دستوری ذمہ داری ہے اسلا م آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ حکومت تحریک آزادی کشمیر کے لیے بجٹ مختص کیے بغیر بیس کیمپ کے تقاضے کیسے پورے کرے گی،یہ کیسا بیس کیمپ ہے جس کے بجٹ میں تحریک آزادی کشمیر کے بجٹ کے لیے ایک روپیہ بھی نہیں ہے تعلیم یافتہ اور ہنر مندنوجوانوں کے روزگار کے لیے بھی خاطر خواہ کوئی لائحہ عمل اختیار نہیں کیا گیا اور نہ ہی بجٹ میں کوئی رقم مختص کی گئی ان خیالات کااظہارانہوں نے بجٹ کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوے کیا،انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ میں اتنی بڑی خلیج دنیا کے کسی ملک میں نہیں ،62ارب روپے میں سے 10ارب ترقیاتی نہ ہونے کے برابر ہیں،حکومت نے غیر ترقیاتی بجٹ کے حجم میں پہلے سے اضافہ کر دیا ہے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ کفایت شعاری کے اقدامات بجٹ میں تجویز کیے جاتے اور یہاں سے جو بچت ہوتی وہ ترقیاتی منصوبوں پر صرف کی جاتی مگر اس پر کچھ نہ ہوا انہوں نے کہا کہ عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی نسل نو کو دینا حکومت کی آئینی اور دستوری ذمہ داری ہے مگر بجٹ میں دینی تعلیم کے لیے کوئی رقم نہیں ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہائرایجوکیشن کے لیے تعلیم وظائف بجٹ میں شامل ہونے چاہیے تھے ان کا بھی کہیں کوئی ذکر نہیں ہے ،متاثرین زلزلہ اور تباہ شدہ انفراسٹکچر کی بحالی کے لیے بھی بجٹ میں رقم مختص نہیں کی گئی اور نہ ہی وفاق جو 86ارب روپے واپس لیے گیا تھا اس کی واپسی کے لیے کوئی تجویز سامنے آئی ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریاست کے اندر موجود وسائل جن کو براؤ کار لا کر آمدنی بڑھائی جا سکتی تھی اس پر بھی کوئی خاص منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر