حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جو تقاضا کرے گی مسلم دنیا بھرپور ساتھ دے گی،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiحکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جو تقاضا کرے گی مسلم دنیا بھرپور ساتھ دے گی،عبدالرشید ترابی{/AF}

 استنبول میں عالمی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ترکی کے وزیر اعظم سمیت اسلامی ممالک کے سربراہان ،وزراعظم اور اسلامی تحریکوں کے قائدین سمیت دیگر نمائندے شریک ہوں گے،OICکے زیر انتظام کام کرنے والی NGO,sاور ادارے مقبوضہ کشمیر میں جا کر خود مظالم کا مشاہدہ کریں،ترکی کی عوام اور حکومت نے مسئلہ کشمیر پر بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے جس پر پوری قوم ان کا شکریہ ادا کرتی ہے ،بیس کیمپ کے کردار کی بحالی اور آئینی اصلاحات کے حوالے سے پراسس جاری ہے کل جماعتی رابطہ کونسل کے زیر اہتمام پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی، نواز شریف نے ایک سال گزرنے کے باوجود کشمیری قیادت سے مسلہ کشمیر پر کوئی مشاورت نہیں کی اور نہ ہی ہندوستان دورے کے موقع پر کی اور نہ دہلی میں حریت کانفرنس سے ملاقات کی،نواز شریف سے کشمیریوں کو توقعات تھیں مگر کشمیریوں کو اس سے مایوسی ہوئی ہے ؓباغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جو تقاضا کرے گی مسلم دنیا بھرپور ساتھ دے گی،استنبول میں نومبر میں عالمی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ترکی کے وزیر اعظم سمیت اسلامی ممالک کے سربراہان ،وزراعظم اور اسلامی تحریکوں کے قائدین سمیت دیگر نمائندے شریک ہوں گے،OICکے زیر انتظام کام کرنے والی NGO,sاور ادارے مقبوضہ کشمیر میں جا کر خود مظالم کا مشاہدہ کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سجاد شہید پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ترکی میں 75ممالک کے 200مندوبین جن میں حکومتوں کے نمائندے اسلامی تحریکوں کے قائدین جید علماء کرام سکالرز،انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربراہان ،ترکی کی حکمران پارٹی کے نائب صدر ڈاکٹر نعمان سعادت پارٹی کے صدر مصطفی کمالک پاک ترک پارلیمانی پارٹی کے چیئرمین کائترک سمیت دیگر ممالک سے آئے ہوئے قائدین سے اہم ملاقاتیں ہوئیں سب نے یقین دلایا کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں کشمیری اقوام متحدہ کی قرارادادوں کے مطابق اپنے جائز حق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اورجو قومیں اپنے جائز حق کے لیے جدوجہد کرتی ہیں ان کو کوئی مقصد سے دور نہیں رکھ سکتا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ انہوں نے OICکے زیر انتظام کام کرنے والی NGO,sاور اداروں سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں خود جا کر مظالم کا مشاہدہ کریں اور کشمیریوں کو ریلیف فراہم کریں،انہوں نے کہا کہ OICکے زیر انتظام کام کرنے والی این جی اوز کے چیئرمین کو تجویز پیش کی ہے کہ جس طرح غزہ کے محاصرے کے خلاف فریڈم فلوٹیلا چلایا گیا اسی طرح کا مارچ مقبوضہ کشمیر کی طرف بھی کیا جائے کیونکہ ہندوستان نے کشمیر کو بھی کھلی جیل میں تبدیل کیا ہوا ہے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کشمیر رابطہ کونسل کے زیر اہتمام آئینی اصلاحات کے حوالے سے بھی پراسس تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے رابطہ کونسل جلد پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کو آل پارٹیز کانفرنس میں پیش کر کے اس کو حتمی شکل دے گی انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ کا کرداربحال ہونا ضروری ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایک سال گزرنے کے باوجود کشمیری قیادت سے مسلہ کشمیر پر کوئی مشاورت نہیں کی اور نہ ہی ہندوستان دورے کے موقع پر کی اور نہ دہلی میں حریت کانفرنس سے ملاقات کی،نواز شریف سے کشمیریوں کو توقعات تھیں مگر کشمیریوں کو اس سے مایوسی ہوئی ہے وہ فوری طور پر کشمیری قیادت سے مشاورت کر کے کشمیر کی آزادی کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے حکمت عملی تشکیل دیں،مشرف سے سو اختلاف سہی مگر وہ کشمیری قیادت سے مسئلہ کشمیر پر 8,8گھنٹے نشست کرتا تھا،ڈیڑھ سال بیت چکا ہے ،انہوں نے کہا کہ آزاد خطے کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے اور بجلی سستی فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ میں متاثرین زلزلہ کی تعمیر نو سکولوں سمیت ہسپتالوں کی تعمیر کے لیے بجٹ رکھے انہوں نے یہ بھی کہا کہ 85ارب روپے جو وفاق کو منتقل کیے گئے ہیں وہ بھی واپس لیے جائیں انہوں نے کہا کہ رابطہ کونسل کی مشاورت سے آئینی پراسس میں مشیروں وزیروں کا تعین شامل ہے 36مشیر فارغ ہو چکے ہیں اور وزیر کی تعداد کا بھی تعین کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ ملازمین کے مسائل حکومت ترجیحی بنیادوں پر حل کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر