{AF}
مسلمان رمضان المبارک کی براکات سے استفادہ کرتے ہوئے اﷲ کی رحمتوں اور جنت کے حصول کو یقینی بنائیں،محمود الحسن چودھری{/AF}
یہ ماہ مبارک آتش جہنم سے رہائی اور اﷲ کی رضا کے حصول کا ذریعہ ہے،یہ احسان اور تقوے کا مہینہ ہے مسلمان مساکین اور غریبوں کے حقوق کے ساتھ ساتھ قرآن کے ساتھ بھی اپنا تعلق مضبوط کریں،نبی ؐ شعبان سے ہی تیاریاں شروع کر دیتے تھے،جماعت اسلامی کے کارکن قرآن کے پیغام کو عام کرنے کے لیے مجالس تقریبات کا اہتمام کریں راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے اس مبارک ماہ میں انسانوں کی ہدایت کے لیے اﷲ تعالیٰ نے قرآن نازل کیا تا کہ انسانیت اﷲ کی راہ پر چل کر آخرت کی کامیابی سے ہمکنار ہو ،مسلمان اس ماہ مبارک سے استفادہ کرتے ہوئے اﷲ کی رحمتوں اور جنت کے حصول کو یقینی بنائیں خوش قسمت ہے وہ انسان جو اس ماہ مبارک سے پائے اور اﷲ سے اپنی بخشش کروا لے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان المبارک کے حوالے سے ترتیب دئیے جانے والے پروگرامات جاری کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن قرآن کے پیغام کو لے کر نکلیں اﷲ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط سے مضبوط تر کریں،اپنی عبادات میں خشوع و خضوع پیدا کریں اﷲ کی بندگی اس طرح کریں جس طرح بندگی کا حق ہے اس ماہ مبارک میں اﷲ تعالیٰ جنت کے دروازے کھول دیتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیتے ہیں ،شیطان کو جکڑ لیا جا تا ہے اس سے استفادہ کرنے کے لیے مسلمان اپنی ساری کوششوں اور صلاحیتوں کو برائے کار لا کر اپنی آخرت کی کامیابی کو یقینی بنائیں رمضان المبارک جہاں تقویٰ اختیار کرنے کا درس دیتا ہے وہاں مساکین اور غریبوں کی مدد کرنے کا بھی درس دیتا ہے اس ماہ میں جو لوگ اﷲ کی راہ میں خرچ کریں گے ان کو کئی گنا بڑا کر کے اﷲ تعالیٰ اجر دیں گے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن اس اسلامی ماحول سے فا ئدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کو دین کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وابستہ کریں،فریضہ اقامت دین کا حق ادا کریں اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کے نظام کے قیام کے لیے قوم کو تیار کریں،آج امت اگرمسائل کا شکار ہے تو اس کی بڑی وجہ دین سے دوری اور اﷲ کی بغاوت پر مبنی نظام کو اختیار کرنے کی وجہ سے ہے انہوں نے کہا کہ اﷲ سے بغاوت کر کے اگر ہم کوئی نظام قائم کریں گے یا اس کا ساتھ دیں گے تو اس سے کوئی استفادہ نہیں ہو سکے گا اﷲ کی ناراضگی اور اس سے جنگ کر کے مسلمان اﷲ کی رحمتوں اور برکتوں سے محروم ہو گئے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اﷲ کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کیا جائے اس کے دئیے ہوئے دین پر عمل کیا جائے اور اس کے نفاذ کے لیے جدوجہد کی جائے،جماعت اسلامی انبیا کے مشن کو لے کر نکلی ہے اور اس کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔