{AF}
قوم کو گروہ در گروہ میں تقسیم کرنے والا نصاب تعلیم ختم کر کے یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے،عبدالرشید ترابی {/AF}
ایسا یکساں نصاب تعلیم رائج کیا جائے جو اسلامی اقدار ،تہذیب اور اسلامی روایات کا ضامن ہو ،جماعت اسلامی نے اول روز سے مہاجرین کے مسائل اور ان کے بچوں کی تعلیم کے لیے کا م کیا ہے ،حکومت فراخدلی ایسے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی مدد کرے جو حقیقی معنوں میں حکومت کا بوج بانٹ رہے ہیں،مہاجرین کے بچوں کی تعلیم کے لیے سکول کی افتتاحی تقریب سے پروفیسر مصطفی،ڈاکٹر قربان میر سمیت دیگر قائدین کا خطاب مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ قوم کو گروہ درگروہ تقسیم کرنے والا نصاب تعلیم ختم کر کے یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے،جماعت اسلامی نے اول روز سے ہی مہاجرین کے مسائل اور ان کے بچوں کی تعلیم کا اہتمام اپنی بساط کے مطابق کیا ہے حکومت فراخ دلی سے ایسے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی معاونت کرے جو اس کا بوجھ کم کر رہے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مہاجرین کے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے ریڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے پروفیسر غلام مصطفی،ڈاکٹر قربان میر سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب میں جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن،امیر ضلع نذیر شاہ سمیت دیگر قائدین موجود تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ایسا نصاب تعلیم واضع کیا جائے جو اسلامی اقدار ،تہذیب اور قومی روایات کا ضامن ہو ،انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے اداروں سے بڑی بڑی ڈگریاں حاصل کر کے آنے والے افراد دین سے دوری اور تربیت کی کمی کی وجہ سے مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں،تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تربیت اور خوف خدا پیدا کرنا بچوں کے اندر حالات اور وقت کا تقاضا ہے ،اﷲ کا خوف اور آخرت کی جواب دہی کے احساس کے ساتھ جو نوجوان خدمت کے میدان میں اترتے ہیں وہی 21ویں صدی کے تقاضے پورے کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ایسے تعلیمی ادارے بنائے جائیں جہاں غریب اور امیر کے بچے یکساں طور پر تعلیم حاصل کر سکیں،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اس حوالے سے اپنی بساط کے مطابق ادارے قائم کیے ہیں جو نسل نو کو تعلیم اور تربیت فراہم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں مسائل بڑھتے جا رہے ہیں جماعت اسلامی کا مشن ہے کہ وہ ان مسائل کو کم کرے اور اﷲ کی زمین پر اﷲ کا قانون نافذ ہو۔