{AF}
کشمیر کے مستقبل کا تعین کشمیری مجاہدین کریں گے چوہدری محمد شریف{/AF}
لوٹن ( پ ر ) تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف نے کہا ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا تعین کشمیری مجاہدین کریں گے جنہوں نے آزادی کی جدوجہد میں بے تحاشا قربانیاں پیش کر کے ساتھ لاکھ بھارتی فوج کے سامنے آج بھی ڈٹے ہوئے ہیں جن لوگوں نے ہتھیار ڈالے ہیں ان پر کڑی نظر رکھتے ہیں کشمیر پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ کشمیر کا مستقبل ان قوتں کے ہاتھوں میں ہے جنہوں نے مشکل اور نامساعد حالات میں بھی استقامت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو قوتیں تحریک آزادی سے وابستہ ہیں ان کی صفوں میں مکمل اتحاد ہے کشمیریوں کو تقسیم کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں پچاس سال پہلے نعرے لگانے والے آج کے حالات سے با خبر نہیں ہیں کشمیریوں نے ایسے عناصر کو بے نقاب کر دیا ہے جنہوں نے بار بار دھوکہ دیا ہے اور آج مقبوضہ کشمیرمیں ایک نئی نسل بھارت کے خلاف میدان میں آ چکی ہے ۔ چوہدری شریف نے کہا کہ کشمیر کا محاذ اور میدان حاضر ہے کسی کو دوسروں کی قربانیوں پر سیاست اور سازشیں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ تحریک آزادی کے گزشتہ پچیس سال کے عرصے میں جن لوگوں نے سودے بازی کرنے کی کوشش کی ہے وہ بے نقاب ہو چکے ہیں ۔ کشمیری اپنے اصول پر ڈٹے ہوئے ہیں جس کا وعدہ اقوام عالم اور بھارت نے کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں اور اپنی تحریک آزادی سے مخلص ہیں ان کے اندر ہر مقام پر اتحاد موجود ہے ۔ اتحاد سے باہر رہنے والے اپنی حیثیت کھو چکے ہیں کشمیری عوام جانتے ہیں کہ اتحاد کو نقصان پہنچانے والے لوگ کبھی قوموں کی رہنمائی اور نمائندگی نہیں کر سکتے۔ چوہدری شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں اصل اتحاد جیسے مجاہدین کی حمایت حاصل ہے آزاد کشمیر میں تمام جماعتوں پر مشتمل آر پارٹیز رابطہ کونسل کا قیام ایک مثبت پیس رفت ہے اور بین الاقوامی محاذ پر کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی تیس سال سے برسر پیکار ہے ۔