حکومت ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے اور عوام دوست بجٹ پیش کرے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiحکومت ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے اور عوام دوست بجٹ پیش کرے،عبدالرشید ترابی {/AF}

ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا جائے اور غیر ضروری اخراجات کو کم کیا جائے بجٹ میں تحریک آزادی کشمیر اورورثا شہداء کے لیے رقم مختص کی جائے،انگریزی تعلیم کے لیے بجٹ موجود ہے جبکہ قرآن کی تعلیم کے لیے بجٹ نہیں ہے حکومت دینی اداروں کے لیے بھی بجٹ میں رقم مختص کرے باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و کنونیئر کل جماعتی رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ حکومت ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے اور بجٹ عوام دوست لائے جس میں غریبوں کے لیے ریلیف اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقعے پیدا ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حکومت غیر ترقیاتی اخراجات کم کرے ترقیادتی بجٹ میں اضافہ کرے اور خاص کر کے متاثرین زلزلہ کے جو علاقے ہیں ان کے لیے بجٹ میں اضافی رقم رکھے انہوں نے کہاکہ سینکڑوں سکولز تا حال تعمیر نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے بچے شدید گرمی اور شدید سردی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں سڑکیں ہسپتال اور بنیادی انفرسٹریکچردرست کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ عجیت اتفاق ہے کہ آزادی کا بیس کیمپ ہے اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے بجٹ میں ایک پیسہ بھی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت تحریک آزادی کشمیر اور شہداء کے ورثا کے لیے بجٹ میں رقم مختص کرے،انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر لوگوں نے قربانیاں پیش کر کے یہ خطہ آزاد کروایا مگر یہاں انگریزی تعلیم کے لیے بجٹ موجود ہے مگر قرآن کی تعلیم کے لیے بجٹ میں ایک پیسہ بھی نہیں ہے حکومت دینی تعلیم کو عام کرنے کے لیے بجٹ میں رقم مختص کرے انہوں نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے حکومت نوجوانوں کے روزگار کے لیے بھی بجٹ رکھے تاکہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ ملازمین جو عوام کی خدمت کرتے ہیں ان کے مسائل بھی حکومت دیکھے یہ حکومت کی ذمہ داری ہے ،انہوں نے کہا کہ مظفرآباد ،باغ،حویلی،ہٹیاں بالا اور نیلم متاثرین زلزلہ کے سٹی ڈیولپمنٹ کے جو منصوبے مکمل نہیں ہو سکے انہیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تا کہ مسائل میں کمی ہو۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر