{AF}
خطے میں اصل مسئلہ کشمیر ہے جس کی وجہ سے کشیدگی پائی جاتی ہے محمد غالب{/AF}
برمنگھم ( پ ر ) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خط کا بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے جو جواب دیا ہے اور ایشیا کا امن پاک بھارت تعلقات سے وابستہ ہے اس کا تقاضا ہے کہ اگر بھارت اس سب میں مخلص ہے تو پھر بھارت کو اس کا آغاز کشمیر سے کرنا چاہیے ۔ خطے میں اصل مسئلہ کشمیر ہے جس کی وجہ سے کشیدگی پائی جاتی ہے پاکستان نے ہمیشہ امن قائم کرنے کے لیے مثبت کوششیں کی ہیں مگر بھارت کی طرف سے مسلسل ہٹ دھرمی کے نتیجے میں امن کو شدید خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت نے ہمیشہ اس طرح ماضی میں بھی کئی مرتبہ ایسی ہی گفتگو کی ہے جس پر کبھی عمل درآمد نہیں ہوا۔ بھارت کی اگر نیت ٹھیک ہے تو پہلے مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی اور دیگر حریت قیادت پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کرے ۔ اعتماد سازی کے لیے بھارت کی طرف سے کوئی ایک معمولی سی کوشش تو سامنے آنی چاہیے ۔محمد غالب نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارت کی اشتعال انگیز کاروائیاں جاری ہیں ۔ پاکستان کے اندر بھارت کی دہشت گردی اور بھارتی اسلحہ پکڑا جا رہا ہے یہ کوئی تعلقات کو خوش گوار کرنے کی کوششیں تو نظر نہیں آتیں منہ میں رام رام اور بغل میں چھری ۔ یہ کوئی تعلقات قائم کرنے کی نشانیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ پاکستان کو خاموشی اختیار کرنی چاہیے بھارت حل طلب مسائل کا خود ذکر کیا ہے بھارت کی اس پیش رفت کا انتظار کرنا چاہیے کہ بھارت کہاں سے شروع کرتا ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان کے دورے کے دوران تو بھارت نے ممبئی حملوں اور الزامات کی بوچھاڑ کر دی تھی ۔ پاکستانی وزیر اعظم جس جوش اور جذبے کے ساتھ تقریب میں شرکت کی اس کا جواب بھارت کی طرف سے جو آیا کیا اس سے پیش رفت ہو گئی ہے۔