حکومت صحافیوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف فوری نوٹس لے یہ معاشرے کی انکھ اور ریاست کا چوتھاستون ہیں،راجہ ذاکرخان

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkحکومت صحافیوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف فوری نوٹس لے یہ معاشرے کی انکھ اور ریاست کا چوتھاستون ہیں،راجہ ذاکرخان{/AF}

 باغ ،مظفر آباد،چڑھوئی سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں ان کو شنانہ بنایا گیاہے،صحافی مسائل کی نشاندھی اور حکومت کی رہنمائی کرتے ہیں ،کشمیرکی آزادی کی تحریک میں ان کا تاریخی کردار ہے،اس وقت آزادکشمیرکے صحافی سب سے زیادہ مظلوم ہیں،انصا ف کے لیے آواز بلند کرنے والے خود مظلوم ہوں گے تو پھر معاشرے کا کیا بنے گا،حکومت آزاد کشمیرصحافیوں کو خبر تک رسائی کا قانون بنائے راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلا می آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان نے کہاہے کہ حکومت صحافیوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلا ف فوری نوٹس لے یہ معاشرے کی آنکھ اور ریاست کا چوتھا ستون ہیں،صحافی اپنی جان پر کھیل کر اصل حقائق قوم کے سامنے لاتے ہیں تاکہ درست فیصلے ہوسکیں اور مظلوم کو انصاف فراہم ہوسکے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے باغ ،مظفر آباد اور چڑھوئی میں صحافیوں پر مظالم اور ان کو شانہ بنانے پر اپنی حمایت کا علان کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزادی رائے کا احترام کرتی ہے اور اس کو اصلاح کے لیے بہتر خیال کرتی ہے انھوں نے کہاکہ اس وقت ریاست کے صحافی سب سے زیادہ مظلوم ہیں،ان کے ساتھ انصاف کیا جائے،حکومت اپنے بجٹ میں صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے رقم مختص کرے اور ان کے لیے قانون سازی بھی کرے جب تک صحافیوں کو حقیقت تک پہنچنے کی رسائی نہیں ہوگی تو اس وقت تک حقیقی صورت حال سامنے نہیں آسکتی خیبر پختون خوا ہ اسمبلی نے صحافیوں کو انفارمیشن کے حصول کے لیے قانون سازی کی ہے یہاں بھی قانون سازی ہونی چاہیے،جب تک اصل تک صحافیوں کی رسائی نہیں ہوگی صحافی پھر اندازنے کے مطابق خبر جاری کرتے ہیں جس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں،صحافیوں کورسائی دی جائے تاکہ وہ حقیقت کو سامنے الائیں انھوں نے کہاکہ آزاد خطے کے صحافیوں نے جہاں بیس کیمپ میں حق کی آواز بلند کی ہے وہاں انھوں نے تحریک آزادی کو اجاگر کرنے میں بھی تاریخی کردار اد ا کیاہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر