{AF}
باغ جماعت اسلامی کا مضبوط قلعہ ہے اس کو دیر بنائیں گے،عثمان انور{/AF}
لوڈ شیڈنگ اور گرمی کی شدت سے بھاگ کر حلقہ وسطی باغ میں موسم انجوائے کرنے والے جلد ہی واپس رخت سفر باندھ لیں گے،جماعت اسلامی کو باغ میں کوئی نظر انداز نہیں کر سکتا یہاں جماعت اسلامی کا 50ہزار ووٹ بینک ہے وسطی باغ کے عوام نے 3بار عبدالرشید ترابی کو اپنی طرف سے کامیاب کروایا ہے اب بھی ان کی قیادت میں عوام کی خدمت جاری رکھیں گے،موسمی موقع پرست اور برساتی مینڈک عوام کی حقیقی ترجمانی نہیں کر سکتے جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے کردار ادا کیا ہے باغ( پ ر) جماعت اسلامی ضلع باغ کے امیر عثمان انور نے کہا ہے کہ باغ جماعت اسلامی کا مضبوط قلعہ ہے اس کو دیر بنائیں گے،راولپنڈی میں لوڈ شیڈنگ اور گرمی برداشت نہ کرنے والے حلقہ وسطی باغ میں موسم انجوائے کر رہے ہیں جو ں ہی راولپنڈی میں گرمی کی شدت میں کمی آئے گی یہ لوگ یہاں سے چلے جائیں گے،باغ میں جماعت اسلامی ہی عوام کی ترجمان اور حقیقی اپوزیشن ہے کچھ لوگ اپنے ذاتی مفادات کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ وسطی باغ کے دورے کے دوران اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ سے عوامی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہی ہے یہ تمام برادریوں کا گلدستہ ہے جو خطے میں حقیقی اسلامی انقلاب اور نظام عدل کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہا ہے جب سے جماعت اسلامی سیاسی عمل میں آئی ہے برادری ازم کا زور ٹوٹا ہے چند لوگ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے برادریوں کانام استعمال کر رہے ہیں جماعت اسلامی ایسے لوگوں کو برادریوں کے مردہ گھڑوں کو اکھاڑ کر تعفن پھیلانے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ وسطی باغ کے عوام نے تین بار عبدالرشید ترابی کو اپنی طرف سے جتوایا ہے یہ الگ بات ہے کہ جمہوریت دشمن عناصر نے جیت کا اعلان بھی بدلوا دیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی کو جمہوریت پر شب خون نہیں مارنے دے گی اور جو فیصلہ عوام کریں گے وہی قبول کر ے گی،انہوں نے کہا کہ برادریوں کے نام پر لوٹ مار کرنے والوں کو جماعت اسلامی بے نقاب کرے گی اور تمام برادریوں کو کلمے والے جھنڈے تلے جمع کر کے حقیقی اسلامی انقلاب برپا کر ے گی۔