{AF}
مسلم دنیا کشمیریوں کی مدد کے لیے تیار حکومت پاکستان واضح اور دوٹو ک پالیسی واضع کرے،عبدالرشید ترابی{/AF}
ترکی کو 70سال تک اسلامی نظام اور تہذیب سے دور رکھا گیا جس کی وجہ سے مسائل بڑھے اب ترکی کے طیب رجب اردگان نے اسلامی نظام کے ذریعے مسائل کم کیے ،ترکی کی کانفرنس میں شریک 75ممالک کی اسلامی تحریکوں کے سربراہان ،سکالرز اور حکومتی پوزیشن ہولڈرز نے کشمیر پر بھرپور مدد کی یقین دہانی کروائی جس پر کشمیری ان کے شکر گزار ہیں،جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے عوام ہمارا ساتھ دے،عوام قیادت کا انتخاب کرتے وقت تعصبات اور مصلحتوں کا شکار نہ ہوں آج یہاں عدل و انصاف کا بول بالا ہو باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابط کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کشمیریوں کی پشتیبانی کے لیے تیار ہے حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ٹھوس اور واضح پالیسی وضع کرے،ترکی میں بین الاقوامی کانفرنس میں شریک 75ممالک کے مندوبین،اسلامی تحریکوں کے سربراہان ،حکومتی پوزیشن ہولڈرز نے واضح طور پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت پاکستان آگے بڑھے ہم اس کا بھرپور ساتھ دیں گے،کانفرنس کے موقع پر انفرادی ملاقاتوں کے دوران بھی جب مظلوم کشمیریوں کی حالت زار قیادت کے سامنے رکھی تو انہوں نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا جس پر پوری کشمیری قوم ان کی شکر گزار ہے اس سازگار ماحول سے استفادہ کرنے کے لیے حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر مہم منظم کرے اور ہندوستان کو دنیا بھر میں بے نقاب کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھتر نمبر1میں جمعہ کے اجتماع اور چیڑان اور سوڑھل میں دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ترکی کو اسلامی نظام اور اسلامی تہذیب سے 70سال تک دور رکھا گیا جس کی وجہ سے وہاں مسائل نے ڈیرے ڈالے رکھے کرپشن عروج پر رہی اور ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا جب سے ترکی میں اسلامی تحریک نے نظام حکومت سنبھالا ہے اسلامی طور طریقے اپنائے ہیں تو عوام کے مسائل نہ صرف حل ہوئے ہیں بلکہ ترکی تیزی سے ترکی کی جانب گامزن ہے اس سے ثابت ہوا کہ عوام کے مسائل کا واحد حل اسلام کا نظام عدل کا قیام ہے ،انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا میں عوام اسلامی تحریکوں پر اعتماد کر رہی ہے اور وہ تیزی کے ساتھ اپنی منزل کی جانب گامزن ہے انہوں نے کہا کہ آزاد خطے میں بھی عوام قیادت کے انتخاب کے موقع پر تعصبات اور مصلحتوں کا شکار نہ ہوں تو یہاں بھی عدل و انصاف کا بول بالا ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل ایک امانتدار اور دیانتدار قیادت ہی حل کر سکتی ہے جب تک ہم امانت دار اور دیانتدار قیادت کو سامنے نہیں لائیں گے ہمارے مسائل حل ہونے کے بجائے ان میں اضافہ ہوتا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ ہماری دوہری ذمہ داری ہے ایک طرف کشمیر کی آزادی اور دوسری طرف نظام کی تبدیلی انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور مغربی استعمار اپنی تہذیبی یلغار کے ذریعے ہمارے نوجوانوں،خواتین کو ہدف بنا کر دین سے دور کر رہا ہے تا کہ یہ نوجوان نظام مصطفی کے لیے منظم ہو کر کھڑے نہ ہو جائیں کیونکہ نظام مصطفی کے نفاذ کے اندر ہی ہمارے نوجوانوں کے حقوق اجتماعی اور انفرادی ہر سطح پر ان کا تحفظ موجود ہے ،نظام مصطفی کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں ان کو دور کرنا اور کشمیر کی آزادی کے لیے رائے عامہ کو منظم کرنا ہم سب کی اسلامی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ آزمودہ قیادت اور باریاں لگانے والوں نے قوم کے مسائل حل نہیں کیے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد خطے میں اسلامی نظام کا نفاذ اور اس کے حقیقی کردار کی بحالی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔