{AF}
میاں نواز شریف مسئلہ کشمیرکے حل اور ہندوستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے قومی کانفرنس بلائیں اور قومی موقف لے چلیں،نورالباری {/AF}
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر نہ قائم ہوسکتے اور نہ ہی دیر پا ہوسکتے ہیں،ہندوستان پاکستان میں تخریب کاری کروارہاہے کراچی میں ہندوستان کا اسلحہ ا س کا کھولا ثبوت ہے،مذاکرا ت اور امن کی خواہش اس وقت تک پوری نہیں ہوسکتی جب تک ہندوستان کشمیریوں کو ان کا حق نہیں دیتا،کشمیریوں کو بھی مذاکراتی عمل میں شامل کیا جائے راولپنڈی (پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر و امیر امور مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری نے کہاہے کہ میاں نوازشریف مسئلہ کشمیر کے حل اور ہندوستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پاکستان کی تمام سیاسی مذہبی جماعتوں آزاد کشمیرکی قیادت اور حریت کانفرنس کی ایک قومی کانفرنس بلائیں جس میں ایک قومی موقف طے کیا جائے اور اس قومی پالیسی کو نواز شریف لے کر چلیں، ان خیالات کو اظہار انھوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات مسئلہ کشمیرکے ساتھ مشروط ہیں جب تک مسئلہ حل نہیں ہوگا یہ تعلقات نہ دیر پا ہوسکتے ہیں اور نہ ہی پائید ار ہوسکتے ہیں،انھوں نے کہاکہ ہندوستان پاکستان میں تخریب کاری کرورارہاہے کراچی میں ہندوستان کا اسلحہ اس کا کھالا ثبوت ہے،انھوں نے کہاکہ میان نواز شریف کی دوستی اور امن کی کی خواہش تو اچھی ہے مگر ایک ایسے دشمن سے ا س طرح کی خواہش رکھنا درست طرز رعمل نہیں ہے،ہندوستان کھلے اور چھپے ہر لحاظ سے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کررہاہے اور بین الاقوامی سطح پر کوئی ایسا موقع جانے نہیں دیتا جس میں پاکستان کی بدنامی ہوتی ہو،انھوں نے کہاکہ نوازشریف کوشش کریں کہ کشمیرکا مسئلہ حل ہو پھر ان کی امن کی خواہش ممکن ہے پوری ہو مسئلہ کہ ہوتے ہوئے نہ صرف جنوبی ایشیامیں امن کو خطرہ ہے بلکہ اس سے پوری دنیا کا امن متاثر ہے۔