{AF}
جماعت اسلامی آزادخطے میں حقیقی تبدیلی اور نظام عدل کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
موقع پرست موسمی اور برساتی مینڈیٹ طاغوتی نظام کو اب بچانہیں سکیں گے،دنیا میں سارے باطل اور طاغوتی نظام کا بوریا بستر گول رہاہے یہ استحصالی اور ظالمانہ نظام ہے،اس کے خلاف جہاد ہر مسلمان کا فرض ہے،اﷲ کے دیے ہوئے نظام کو قائم کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے،حق دار کو حق سے محروم رکھنے اور نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی نہ کی گئی لاکھوں نوجوان اور نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوگے،پھر نوجوان برادری اورعلاقوں سے بالاتر ہوکر نظام کے خلا ف جنگ کریں گے،جماعت اسلامی نے پلیٹ فارم فراہم کردیاہے،کشمیرکی آزادی اور حقیقی اسلامی انقلاب ہمارا مشن ہے جماعت اسلا می کے کارکن عوام کے ترجمان بنے اور ایک ایک گھر اور فرد تک دین کی دعوت پہنچائیں باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں کے امیر کونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی آزادخطے میں حقیقی تبدیلی اور نظام عدل کے قیام کے لیے جدوجہد کررہے جب ظالمانہ نظام کا خاتمہ نہیں ہوجاتا اس وقت تک جماعت اسلامی اپنا جہاد جاری رکھے گی،رائے عامہ منظم کرکے حقیقی اسلامی انقلاب برپا کریں ،اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے،ان خیالات کااظہار انھوں نے ضلعی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ باطل اور فرسودا نظام اور اس کے محافظوں نے غریب کے خون کا آخری قطرہ تک جوس لیاہے،اس استحصالی اور ظالمانہ نظام کے خلاف جہاد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے،انھوں نے کہاکہ ،اﷲ کے دیے ہوئے نظام کو قائم کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے،حق دار کو حق سے محروم رکھنے اور نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی نہ کی گئی تو لاکھوں نوجوان اس نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے،پھر نوجوان برادری اورعلاقوں سے بالاتر ہوکر نظام کے خلا ف جنگ کریں گے،جماعت اسلامی نے پلیٹ فارم فراہم کردیاہے،کشمیرکی آزادی اور حقیقی اسلامی انقلاب ہمارا مشن ہے جماعت اسلا می کے کارکن عوام کے ترجمان بنے اور ایک ایک گھر اور فرد تک دین کی دعوت پہنچائیں،انھوں نے کہاکہ سارے دنیا میں باطل نظام فیل ہوچکا ہے عوام اسلامی تحریکوں پر عتماد کررہے ہیں چند عناصر ہیں جو اس راستے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ان کا انجام بھی قریب ہے،عبدالرشید ترابی نے باغ کے ضلعی ذمہ داران کو کہاکہ جماعت اسلامی کا شاندارخدمت کا ریکارڈ ہے ہم نے عوام کی خدمت ہے تعلیم کے میدان میں صحت کے میدان میں یتیموں اور بیواؤں کی کفالت کے میدان میں جماعت اسلامی نے وہ کام کیا ہے جو حکومتیں نہیں کرسکیں ،جماعت اسلامی اس ریاست میں اﷲ کے نظام کے غلبے کا مشن لے کر اٹھی ہے اور یہ مشن انبیاء کا مشن ہے اور اسی مشن کی تکمیل کے لیے نبیﷺ مبعوث ہوئے،جماعت اسلامی اسی مشن کو لے کر چل رہی ہے،انھوں نے کہاکہ قوم نے دیکھ لیا ہے کہ روایتی پارٹیوں اور قیادتوں نے کیا دیا ہے،جماعت اسلامی ایک موثر سیاسی قوت ہے ۔انھوں نے کہاکہ معاشرے کے اچھے اور تبدیلی کے خوہاں افرا د کو اپنی صفوں میں شامل کیا جائے اور ان کو منظم کیا جائے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں اور اﷲ کا نظام قائم ہو۔