کشمیر اور پاکستان میں دینی ادارے علماء کرام اسلامی تحریکیں پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہیں کوئی اسلامی انقلاب کی منزل کھوٹی نہیں کرسکتا،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiکشمیر اور پاکستان میں دینی ادارے علماء کرام اسلامی تحریکیں پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہیں کوئی اسلامی انقلاب کی منزل کھوٹی نہیں کرسکتا،عبدالرشید ترابی{/AF}

پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیااس کا دستور اسلامی اقتدار اعلیٰ کا مالک اﷲ تعالیٰ ہے،علماء کرام دینی بصیر ت عصری علوم سے لیس ہوکر قوم کی رہنمائی کریں،جماعت اسلامی ایسے علماء تیار کرنا چاہتی ہے جو مرجع خلائق ہوں،ان پر کسی فرقے کی چھاپ نہ ہو،جمعیت طلبہ عربیہ ایسے علماء تیار کرے جو باطل نظام کی چولیں ہلادیں،دلیل سے باطل نظام کو توڑد یں،اﷲ پر ایمان رکھنے والی ہر فرد پر ہے کہ وہ باطل نظام کو پہنچان کراسلام کے علم کو بلند کرنے کی جدوجہد کرے،حقیقی اور پائیدار اسلامی انقلاب خطے کا مقدر ہے حالات تیز ی سے بدل رہے ہیں باطل نظام اور دجالی تہذیب اپنے عروج پر ہے ہر عروج کے بعد اس کے زوال کا آغاز ہوتاہے بھمبر :میرپور(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان دنیا کے وہ واحد خطے جہاں دینی تعلیم ،دینی ادارے علماء کرام اسلامی تحریکیں دنیا میں سب سے زیادہ ہیں،اس خطے میں حقیقی اسلامی انقلاب کی منزل کوکوئی کھوٹی نہیں کرسکتا،یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا اسلام کے نام پر قوم نے قربانی پیش کرسلامی انقلاب ا س خطے کا مقدر ہے اور حقیقی اسلامی نظام ہی عوام تمام مسائل کا حل بھی ہے،ان خیالات کا اظہا را نھوں نے جمعیت طلبہ عربیہ کے زیر اہتمام علماء کرام کی دس روزہ تربیت گا ہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم کشمیر مولانا عبداﷲ اور اور دیگر نے بھی خطا ب ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پاکستان کا دستور اسلامی اور اس ملک میں اقتدار علیٰ کا مالک اﷲ تعالیٰ ہے حکمران اپنے اس اختیار کو اﷲ کے نائب کے طور پر استعمال کرے گا،یہ آئین اور دستور کا حصہ ہے،انھوں نے کہاکہ دجالی تہذیب اور باطل نظام اپنی عمر پوری کرچکا ہے اسلامی تہذیب اور اسلامی ایک بار پھر انگڑایاں لے رہاہے عرب بہار کو اگرچہ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر یہ سب خس وخاشاک کی بہہ جائیں گے،اسلام غالب آئے اور اس کا آغاز ہوچکاہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ایسے علماء تیار کررہی ہے جو مرجع خلائق ہوں اور ان پر کسی فرقے کی چھاپ نہ ہوجماعت اسلامی ایسے ادارے بنارہی ہے جس میں سب کے لیے دروازے کھولے ہوں یہ کسی مسلک کی مسجد نہ بلکہ اﷲ کی مسجد ہو جس میں سارے مسلمان نماز اد ا کرسکیں اور سب کو یہاں سے سکون ملے اور دین کی تعلیم اور دعوت ملے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے فکری محاذ پر باطل اور سکولر نظریات کو شکست دی ہے،اور سیاسی میدان میں شکست دے گی،سیاسی اور تہذیبی میدان میں کام جاری ہے،کامیابیاں جاری ہیں۔انھوں نے کہا کہ کشمیرکی آزادی اور اسلامی انقلاب ہماری منزل ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر