{AF}
حکومت پاکستان مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے سفارتی مشن کو متحرک اور طوفانی مہم منظم کرے،عبدالرشید ترابی{/AF}
مودی کے برسراقتدار آنے سے مقبوضہ میں مظالم اضافہ آزاد کشمیرپر حملے اور پاکستان کو عدم استحکام کا شکا رکرنے کے خدشے کے پیش نظر ہر سطح پر صف بندی کرنا حالات اور وقت کا تقاضاہے،آل پارٹیز رابطہ کونسل کا قیام خوش آئند کشمیری اپنے مسئلہ کو خود عالمی سطح پر پیش کریں تو زیادہ مثبت اثرات مرتب ہوں گے،کشمیری عوام اور قیادت آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر ایک ہیں،ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ پر پابند ی لگائی ہوئی ہے اس کمی کو بھی سفارتی مشن اور عالمی میڈیا کو متحرک کر کے پوری کیا جاسکتاہے،ہندوستان پوری امت کو دشمن ہے انقرہ (پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے اور ترکی میں پاکستان کے سفیر ہاروں شوکت نے مسئلہ کشمیرسمیت ملکی اور بین الاقوا می صورت حال پر تبادلہ خیال کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حکومت پاکستان کی بحیثیت مسئلہ کشمیرکے فریق اور وکیل کے ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے سفارتی مشن کو متحرک کرے اور طوفانی مہم منظم کرے،مودی کے آنے سے خطے میں کشیدگی بڑھ گی مقبوضہ کشمیرمیں مظالم میں اضافے کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیرمیں حملے کے خدشے کے پیش نظر نئی صف بندی وقت اور حالات کا تقاضاہے،نریند مودی پاکستان کشمیراور مسلم دشمنی کا مینڈیٹ لے کر آیا ہے اس کا ماضی شاہد ہے کی اس نے کس طرح مسلمانوں کا قتل عام کروایاہے،وہ اپنے عزائم کھلے بندوں بیان کررہاہے ہمیں کسی دوستی کے سیراب میں مبتلا نہیں ہونا چاہے دشمنوں کے عزائم کو سامنے رکھتے ہوئے صف بندی اور لائحہ عمل طے کرنا چاہیے،انھوں نے کہاکہ کشمیری کسی مذاکراتی عمل کے مخالف نہیں ہیں وہ امن چاہتے ہیں اور عالمی برادری کی ضمانت پر انھوں نے ہتھیار رکھے تھے اور عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ ان کے لیے کیا کرتی ہے ،یہ جو پانچ لاکھ کشمیری جان سے گئے ہیں یہ خون بھی عالمی برادری کے سر ہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستان دنیا کو گمراہ کرنے کی سازش کررہاہے مگر دنیا میں کوئی ایک ملک بھی ایسا نہیں ہے جو اس کی اس رٹ کوبھی تسلیم کرے کہ کشمیراس کو اٹوٹ انگ ہے،انھوں نے سفیر کو بتایا کہ عالمی کانفرنس کے موقع پر 75ممالک کا متفقہ طورپر قرارداد منظور کرنے کا مطلب یہ ہے کہ عالمی سطح ُپر ہمارے لیے حمایت موجود ہے مگر اس حمایت کو کسی فریم ورک میں لانا اور اس کے ذریعے ہندوستان پر دباؤ بڑھانا یہ حکومت کا کام ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے اثرا وروسوخ کے ذریعے حالات کو ساز گا رکرناہے،پوری دنیا کشمیرکے مسئلہ پر پاکستان کے موقف کے ساتھ ہے،عالمی برادری کے سامنے ہندوستان نے عہد کیاہواہے کہ وہ کشمیریوں کو حق دے گا،اس موقع ترکی میں پاکستان کے سفیر ہارون شوکت نے عبدالرشید ترابی کے کردار کو سرہا اور کہاکہ آل پارٹیزکا نفرنس کا قیام خوش آئند ہے،کشمیری خود اپنا مسئلہ دنیا کے سامنے پیش کریں تو اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔