ہندوستان نے ہمیشہ الجھانے کے لیے مذاکرات کا سہارا لیتا ہے،نورالباری

{AF}noor ul bariہندوستان نے ہمیشہ الجھانے کے لیے مذاکرات کا سہارا لیتا ہے،نورالباری{/AF}

ہندوستان جب مسئلہ کشمیر کو تسلیم ہی نہیں کرتا تو مذاکرات کیا ہوں گے،بھارت پرجب دباؤ آتا ہے تو وہ مذاکرات کرنا شروع کر دیتا ہے،جب دباؤ کم ہوتا ہے تو وہ اٹوٹ انگ کی رٹ شروع کر دیتا ہے،مسئلہ کشمیر کا واحد حل جہاد ہے،کشمیر ی آزاد ی کے لیے پر عزم ہیں راولپنڈی(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر نورالباری نے کہا ہے کہ ہندوستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو الجھانے کے لیے مذاکرات کا سہارا لیا،جب ہندوستان پر دباؤڈالا جاتا ہے تو وہ مذاکرات کی بات کرتا ہے جب دباؤکم ہو تو وہ اٹوٹ انگ کی بات شروع کرتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ کے زیر اہتمام اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے آج تک کشمیرکی متنازع حیثیت کو تسلیم نہیں کی جب وہ کشمیر کو متنازع تسلیم ہی نہیں کرتا تو مذاکرات کس بات پر ہوں گے پہلے ہندوستان کشمیر کو متنازع تسلیم کرے پھر مذاکرات ہوں،انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا تو اس وقت تک ہندوستان کے ساتھ کسی قسم کی تجارت اور دوستی نہ کی جائے،ہندوستان اس کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے،کشمیریوں نے اول روز سے اپنے حق کے لیے جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے،آزادی کشمیر ان کا مقدر ہے اور کشمیر جہاد کے ذریعے ہی آزاد ہو گا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر