{AF}
پاکستان مسلم لیگ(ن) اور جماعت اسلامی پاکستان کا مستقبل میں مل کر چلنے پر اتفاق بلدیاتی انتخابات اور کراچی کی صورت حال پر تبادلہ خیال{/AF}
،ملک کو سنگین چیلنجز درپیش ہیں اس صورت حال سے ملک کونکالنے کے لیے جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ن) حقیقی کردار ادا کر سکتی ہیں اسلام آباد(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ( ن)کی مرکزی قیاد ت نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ایماء پر وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیراعظم کے خصوصی مشیر عرفان صدیقی نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق سے اہم ملاقات کی،ملاقات میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم موجود تھے،دونوں جماعتوں کی قیادتوں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اور جماعت اسلامی مل کر مستقبل میں پاکستان کو بحران سے نکالیں گی،دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملک کی سیاسی صورتحال درپیش چیلنجز،سیکورٹی کی صورتحال ،بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا ۔دونوں جماعتوں کا ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں آئندہ بھی اس طرح کے رابطے بحال رکھنے پر اتفاق۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں محمد اسلم کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی قیادت کے درمیان اہم ملاقات ہوئی،اس موقع پر بلدیاتی انتخابات اور کراچی کی صورتحال کے معاملات بھی زیر بحث آئے ہر دو جماعتوں کے رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک جس صورتحال سے گزر رہاہے اس میں دونوں جماعتوں کے درمیان اس طرح کے رابطوں کو جاری رہنا چاہیے۔