عالمی امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiعالمی امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا اقوام متحدہ اور OICکے لیے لمحہ فکریہ ہے،ڈاکٹر نعمان نریندر مودی کا ایجنڈا صرف کشمیریوں کے خلاف نہیں بلکہ عالم اسلام کے خلاف ہے،ترکی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے فعال کردار ادا کرے،حکومت پاکستان کشمیر کے لیے جو بھی پالیسی بنائے گی ترکی اس کا بھرپور ساتھ دے گا،ترکی کی عوام اور قیادت مسئلہ کشمیر کو اپنا مسئلہ سمجھتی ہے طیب رجب اردگان عالمی شخصیت ہیں وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے فعال کردار ادا کریں،ترکی ،یورپ اور ایشیا کے سنگم پر ہونے کی وجہ سے بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے انقرہ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے ترکی کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیلپمنٹ پارٹی(حق) کے نائب صدر ڈاکٹر نعمان کُرتلمس سے اہم ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ دنیا میں قیام امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے ہندوستان کی 8لاکھ فوج مقبوضہ جموں وکشمیر میں مظالم کی انتہا کر رہی ہے بچوں ،خواتین اور بوڑھوں پر تشدد کیا جا رہا ہے اس کا قتل عام کیا جا رہا ہے ہزاروں لوگوں کو جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے لاکھوں مہاجرت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ہزاروں لاپتہ ہیں ،گمنام قبروں کے انکشافات ان مظالم کی تصدیق کر رہے ہیں ،نریندر مودی کا ایجنڈا نہ صرف کشمیریوں اور پاکستان بلکہ پوری امت کے خلاف ہے اس کے تدارک کے لیے اسلامی ممالک اور OICاعلیٰ سطح پر صف بندی کرے،طیب رجب اردگان عالمی شخصیت ہیں وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے فعال کردار ادا کریں،اقوام متحدہ یورپی یونین کی سطح پر ترکی اپنا موثر کردار ادا کرے،ترکی یورپ اور ایشیا کے سنگم پر ہونے کی وجہ سے دونوں اطراف میں فعال کردار ادا کر سکتا ہے،مظلوم کشمیری ترکی سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ان کو حق خودارادیت دلوانے میں کردار ادا کریں گے،اس موقع پر ترکی کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیلپمنٹ پارٹی کے نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر نعمان نے کہا کہ ترکی کے عوام اور قیادت نے ہمیشہ مسئلہ پر آواز اٹھائی ہے ہم اس کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہیں اس حوالے سے حکومت پاکستان جو بھی پالیسی بنائے گی ترکی اس کی بھرپور حمایت کرے گا،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا اقوام متحدہ اور OICکے لیے لمحہ فکریہ ہے اقوام متحدہ میں فلسیطین کے بعد کشمیر حل طلب مسئلہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں کیونکہ کشمیری اپنے جائز حق حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں جو قومیں اپنے جائز حق کے لیے قربانی دیتی ہیں جدوجہد کرتی ہیں وہ کبھی ناکام نہیں ہوتیں،کشمیریوں کو بھی کامیابی ملے گی یہ تاریخ کا سبق ہے،انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے اسلامی ممالک کے داخلی مسائل ہیں اور ترکی ان کو دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے،انشاء اﷲ تمام مسلمان مل کر اپنے داخلی مسائل بھی حل کریں گے اورآزادی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کی مدد بھی کریں گے اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے متاثرین زلزلہ کے لیے خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی پر ان کو مبارکباد دی اور کان کے حادثے میں شہید ہونے والوں پران سے اظہار تعزیت کیا،ڈاکٹر نعمان نے کہا کہ کشمیریوں کی مدد کر کے ہم نے کوئی احسان نہیں کیا یہ ہمارا فرض تھا اور ہم اپنی مدد جاری رکھیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر