چڑھوئی میں قیمتی جان کاضائع برادریوں کی بنیاد پر تحصیلیں بنانے والوں کے سر ہے،محمود الحسن چودھری

{AF}mehmood ul hassanچڑھوئی میں قیمتی جان کاضائع برادریوں کی بنیاد پر تحصیلیں بنانے والوں کے سر ہے،محمود الحسن چودھری {/AF}

دنیا کہاں سے کہاں پہنچ چکی ہے اور ہم ابھی تک زمانے جاہلیت میں رہ رہے ہیں،وزیراعظم ایسے وزراء کو فارغ کریں جو ریاست کی بجائے برادریوں کے وزراء بنے ہوئے ہیں،ہاڑی گہل باغ میں اسی طرح کا ایک تصادم بڑی مشکل سے ختم ہوا،جماعت اسلامی ان ساری برائیوں کے خلاف جہاد کا علم لے کر نکلی ہے،قوم ساتھ دے تو ان کو ہم دولائی کیمپ کی ہوالگوائیں گے راولپنڈی (پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمودا لحسن چودھری نے چڑھوئی میں قیمتی جان کے ضائع پر شدید افسو س کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور اس قیمتی جان کا ضائع ان کے سر ہے جو برادریوں کی بنیاد پر تحصیلیں بنارہے ہیں،انھوں نے کہا راجہ جمیل اچھا دیانت دار وبہادر پولیس آفیسر تھے کوٹلی کے عوام اس دیانت دار آفیسر سے مرحوم ہوگئے،انھوں نے کہاکہ وزیراعظم ایسے وزراء کو فارغ کریں جو ریاست کی بجائے برادریوں کے وزراء بنے ہوئے ہیں،ہاڑی گہل باغ میں اسی طرح کا ایک تصادم بڑی مشکل سے ختم ہوا،جماعت اسلامی ان ساری برائیوں کے خلاف جہاد کا علم لے کر نکلی ہے،قوم ساتھ دے تو ان کو ہم دولائی کیمپ کی ہوالگوائیں گے،انھوں نے کہاکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان مال اور عزت کی حفاظت کرے مگر یہاں نظام ہی الٹا ہے کبھی قیمتی پتھروں کو اسکنڈل سامنے آتاہے تو پیچھے وزراء کے نام آتے ہیں ،لڑکی کا سکنڈل آتا ہے تو وزراء کے نام لیے جاتے ہیں یہ بہت بڑی بدقسمتی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر