{AF}
مقبوضہ کشمیر کی آباد بستیوں کو مکمل قبرستانوں میں بدلنے قبل عالمی برادری ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے{/AF}
مقبوضہ کشمیر کی آباد بستیوں کو مکمل قبرستانوں میں بدلنے قبل عالمی برادری ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے ،عبدالرشید ترابی،برہان کائترک ترک وزیر اعظم طیب رجب اردگان کا جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کے موقف کی حمایت سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے،ترکی کے وزیراعظم اپنے ذاتی اثر وروسوخ کو برروئے کار لاتے ہوئے کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے میں کردار داد اکریں،کشمیری قائدین کی جیلوں میں بھی زندگیوں کوخطرہ ہے،ہزاروں بے گناہوں کو جیلوں سے رہاکروانا عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے،اقوام متحدہ او آئی سی اپنا اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مظالم کو بندکروائے،ترک پارلیمنٹ میں موجود انسانی حقوق کمیشن بھی کشمیریوں کی مدد کرے انقرہ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے ترک وزیر اعظم کے مشیر خاص اور پاک ترک پارلیمانی گروپ کے چیئرمین براہان کائترک سے اہم ملاقات کی ،ملاقات میں کشمیرسمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیا ل ہوا،ترک وزیرا عظم کے مشیر خاص اور پاک ترک پارلیمانی گروپ کے چیئرمین براہان کائترک نے عبدالرشید ترابی کو یقین دھانی کروائی کہ وہ ان کا پیغام وزیر اعظم تک پہنچائیں گے ،ترکی کے عوام اور قیادت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے ساتھ ہیں،اس کا اظہار ہمارے وزیر اعظم جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں کرچکے ہیں،ہندوستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرے تاکہ وہ اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکی آبادی بستیوں کو مکمل قبرستانوں میں بدلنے سے قبل عالمی برادری ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے،گمنام قبروں کے انکشافات پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہیں،ہندوستان کی قابض آٹھ لاکھ فوج کشمیریوں کا قتل عام کرکے ان کو گھڑوں اور کھائیوں میں اجتماعی طور پر دبارہی ہے،ہزاروں نوجوانوں کو جیلوں میں بند کیاہوا ہے ہزاروں کو لاپتہ کیا ہوا ہے،بعد میں خبریں آتی ہیں کہ وہ فلاح جگہ اجتماعی قبر ہے جس میں سینکڑوں افراد کی لاشیں پڑھی ہوئی ہیں،خواتین اور بچوں کو بے دردی سے شہید کیا جارہاہے قائدین سال لہاسال سے پابند سلاسل ہیں،سید علی گیلانی کو عید اور جمعہ کی نماز اداکرنے کی اجازت تک نہیں ہے،اسی طرح باقی قائدین کے ساتھ کیا جارہاہے،ان قائدین کی زندگیوں کو جیلوں کے اندر بھی خطرہ ہے،انھوں نے کہاکہ ترک حکومت ان قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے بھی حکمت عملی ترتیب دے چونکہ ترک پارلیمانی گروپ انسانی حقوق کے لیے موجود ہے جو یہ کام کرتاہے وہ کشمیریوں کے لیے کام کرے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ترکی کا ایک رول ہے اور موجودہ وزیر اعظم کا کردار بڑ انمایاں ہے،کشمیری بھی ان سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ان کی آزادی کے لیے کردار ادا کریں گے،اس موقع پر براہان کائترک نے عبدالرشید ترابی کو یقین دلایا کہ وہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق اپنا کردار ادا کریں گے۔