صدر آزادکشمیر سردار یعقوب چیف سیکرٹری آئی جی پولیس،وزراء اعلیٰ کا معاونت پر شکرگزار ہوں،سراج الحق

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkصدر آزادکشمیر سردار یعقوب چیف سیکرٹری آئی جی پولیس،وزراء اعلیٰ کا معاونت پر شکرگزار ہوں،سراج الحق{/AF}

 جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر سابق ایم پی اے سندھ اسمبلی نصراﷲ شجیع نے متاثرین زلزلہ اور جہاد کشمیرکے لیے تاریخ ساز خدمات سرانجام دیں،نصراﷲ شجیع بہادر انسان تھے انھوں نے زلزلہ کے موقع پر اپنی پوری ٹیم کے ساتھ متاثرین کشمیر کے ساتھ عید منائی ،جس طرح کشمیر بھائی محبت وپیار کرنے والے ہیں اسی طرح کراچی کے بھائی بھی بے حد محبت وپیارکرنے والے ہیں،میں آزادی کے بیس کیمپ میں نصراﷲ شجیع کی لاش کی تلاش کے سلسلے میں ان کے بھائی کے ہمراہ آیا ہوں مگر مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کو نہیں بھول سکتا جو اسی طرح روزانہ اپنے بھائیوں کی لاشیں اٹھاتے ہیں اور کچھ لاشیں تلاش کرتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں کشمیرکی آزادی کے لیے جہاد اور جدوجہد اپنے ایمان کا حصہ خیال کرتاہوں مظفرآباد(پ ر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ میں صدر آزادکشمیر سردار یعقوب خان،چیف سیکرٹری خضرحیال گوندل،آجی پولیس،وزراء اعلیٰ خیبر پختونخواہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب اور اپنے سارے ساتھیوں اور دوستوں کو شکریہ اداکرتا ہوں کہ وہ کراچی جماعت اسلامی کے نائب امیر اور سابق ایم پی اے سندھ اسمبلی نصراﷲ شجیع جو بالاکوٹ میں ایک طالب علم کو بچاتے ہوئے دریا کنہار میں ڈوب گئے تو اور ان کو اور طالب علم کو جسد خاکی ابھی تک نہیں ملا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے نصراﷲ شجیع کے بھائی کے ہمراہ لاش کی تلاش میں مظفرا ٓباد آئے یہاں سرکاری ذمہ داراں اور جماعت اسلامی کے کارکناں کے جائزہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ نصراﷲ شجیع نے متاثرین زلزلہ اور جہاد کشمیرکے لیے تاریخ ساز خدمات سرانجام دیں،نصراﷲ شجیع بہادر انسان تھے انھوں نے زلزلہ کے موقع پر اپنی پوری ٹیم کے ساتھ متاثرین کشمیر کے ساتھ عید منائی ،جس طرح کشمیر بھائی محبت وپیار کرنے والے ہیں اسی طرح کراچی کے بھائی بھی بے حد محبت وپیارکرنے والے ہیں،میں آزادی کے بیس کیمپ میں نصراﷲ شجیع کی لاش کی تلاش کے سلسلے میں ان کے بھائی کے ہمراہ آیا ہوں مگر مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کو نہیں بھول سکتا جو اسی طرح روزانہ اپنے بھائیوں کی لاشیں اٹھاتے ہیں اور کچھ لاشیں تلاش کرتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں کشمیرکی آزادی کے لیے جہاد اور جدوجہد اپنے ایمان کا حصہ خیال کرتاہوں،انھوں نے کہاکہ جہاد کی طاقت سے اسلحہ کی طاقت کا مقابلہ کیا جاتاہے کشمیری جذبہ جہاد سے سرشارہیں وہ آزادی ضروری حاص کریں گے ،انھوں نے کہاکہ کتنی لاشیں ہیں جو مقبوضہ کشمیرسے مسلمانوں کی دریا جہلم اور دریا نیلم میں ڈالی جاتی ہیں جو لاشوں کے ورثاء ہماری طرح کئی دن ان کو ڈھنڈتے ہیں مگر ان کو اپنے پیاروں کی لاشیں نہیں ملتی ،ان لاشوں کا ہم کر قرض ہے کہ ہم ان کی مدد کریں اور اس وقت تک کریں جب تک ان کو ہندوستان کی غلامی سے آزادی نہیں مل جاتی ،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کشمیرکی مکمل آزادی تک کشمیریوں ک شانہ بشانہ رہے گی اس موقع پر انھوں نے لاش کی تلاش کے لیے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹیر ی جنرل محمودا لحسن کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ یہ کام کریں گے،انھوں نے کہاکہ یہ جماعت اسلامی کا خاصہ ہے کہ وہ اپنے بھائی کی لاش کی تلاش کے لیے ہزاروں لوگ اپنے گھروں سے نکلیں ہوئے ہیں اور بھائی کو تلاش کررہے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر