{AF}
مسئلہ کشمیر پر حکومت پاکستان کا ایک واضح اور دو ٹوک موقف سامنے آنا چاہیے ،محمد غالب {/AF}
برمنگھم ( پ ر ) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے حالیہ بجٹ میں پاکستان کی پارلیمانی کشمیر کے لیے بجٹ کا اعلان کیا ہے کشمیر کمیٹی کے کام کو فعال کرنا اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بڑا اہم اور مثبت قدم ہے البتہ کمیٹی کا ماضی میں کوئی کام سامنے نہیں آیا ۔ حکومت نے کمیٹی بنا کر اپنی جان چھڑائی ہے مسئلہ کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور اس مسئلے کو محض کسی کمیٹی کے حوالے کر کے حکومت خاموش تماشا دیکھتی رہے ایک فریق اور وکیل کی حیثیت سے پاکستان کا جو کردار بنتا ہے وہ ایک کمیٹی پورا نہیں کر سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت پاکستان کا ایک واضح اور دو ٹوک موقف سامنے آنا چاہیے کہ پاکستان کو بھارت سے تعلقات قائم کرنے میں تجارت کرنا ہے یا پھر مسئلہ کشمیر پر توجہ دینی ہے اس وقت پاکستان کی سیاسی ‘ سفارتی اوراخلاقی حمایت سب کا بار بار اعلان کیا جاتا ہے وہ کہیں بھی نظر نہیں آتی ۔ مقبوضہ کشمیر میں جو صورت حال ہے اسے کسی بھی فورم پر اٹھایا نہیں جاتا۔بیرون ملک پاکستانی سفارت خانے خاموس ہیں ۔ محمد غالب نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو محض کسی کمیٹی کے حوالے کر دینا کشمیریوں کو کسی ھبی موقع پر اعتماد میں نہ لینا کشمیر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا اس سے کشمیر یوں کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا ۔ کشمیریوں کی پاکستان سے اس سے زیادہ توقعات وابستہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان جس طرح مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کرکے بھارت کے ساتھ تعلقات استوار کر رہی ہے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموشی چھائی ہوئی ہے اور محض اخباری بیان تک کشمیر کا ذکر کرنا کشمیریوں کو اس طرح دلاسا نہیں دیا جا سکتا اس سے کشمیریوں کے اندر پاکستان کے حوالے سے مایوسی پھیل رہی ہے۔