{AF}
عالمی برادری اور اسلامی ممالک مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،عبدالرشید ترابی {/AF}
تر کی نے امت کے مسائل کے حل کے حوالے سے ہمیشہ قائدانہ کردار ادا کیا ،وہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے قائدانہ کردار ادا کرے،ہندوستان کی 8لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہی ہے ہزاروں گمنام قبروں کے انکشافات ہو رہے ہیں ہزاروں نوجوان لا پتہ ہیں بچوں اور خواتین کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے سکولوں اور کالجز کو فوجی چھاونیوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے استنبول( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ عالمی برادری اور اسلامی ممالک مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے ذریعے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،تر کی نے امت کے مسائل کے حل کے حوالے سے ہمیشہ قائدانہ کردار ادا کیا ،وہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے قائدانہ کردار ادا کرے،ہندوستان کی 8لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہی ہے ہزاروں گمنام قبروں کے انکشافات ہو رہے ہیں ہزاروں نوجوان لا پتہ ہیں بچوں اور خواتین کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے سکولوں اور کالجز کو فوجی چھاونیوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے ،ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اسلامی اور مغربی ممالک میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹی وی چینل الجزیرہ کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ عالمی برادری ان مظالم پر خاموش ہے جس کی وجہ سے ہندوستان کو مزید مظالم ڈھانے کی شہ مل رہی ہے عرب اور اسلامی ممالک صرف ہندوستان سے سیاسی ،معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کی دھمکی دے دیں تو کشمیر آزاد ہو سکتا ہے کشمیر امت مسلمہ کا حصہ ہے امت مسلمہ کشمیریوں کو تنہا نہ چھوڑے،الجزیرہ نے جس طرح فلسطین کے مسئلے کو دنیا میں ہر جگہ اجاگر کیا اسی طرح وہ مسئلہ کشمیر کو بھی ہر فورم پر اجاگر کرے،ہندوستان نے کشمیرکو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا ہوا ہے نہ کوئی انسانی حقوق کی تنظیم کو اجازت ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر جائے اور نہ ہی ریلیف کے کسی ادارے کو اجازت ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کی مدد کر سکے،انہوں نے کہا کہ OICفیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے تا کہ مقبوضہ کشمیر کی اصل صورت حال دنیا کے سامنے آ سکے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ OICکے فیکٹ فائنڈنگ کے مشن کو ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی تھی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ مشن خاموش ہو کر بیٹھ جائے بلکہ ہر بار کوشش کرے کہ اس کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی مل سکے،اگر ہندوستان یہ نہیں ہونے دے رہا تو OICکے ممبر ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ بائیکاٹ کا اعلان کریں،ہندوستان بڑی ہوشیاری کے ساتھ اسلامی ممالک سے 60فیصد زرمبادلہ حاصل کر رہا ہے اور ہندوستان کی 50لاکھ سے زائد افرادی قوت خلیجی اور عرب ممالک میں کام کر رہی ہے،اگر عرب اور خلیجی ممالک ہی ہندوستان کو پابند کریں کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دے تو ہندوستان مجبور ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیری امت مسلمہ سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ تعاون اور پشتیبانی کرے گی،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے کردار ادا کر ے،انہوں نے کہا کہ جس طرح مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کو آزاد کروایا گیا ہے اسی طرح کشمیریوں کو بھی آزاد کیا جایا اور ان کو حق دیا جائے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیری 5لاکھ شہداء پیش کر چکے ہیں اور وہ آزادی کے سوا کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔