نصراﷲ شجیع کا متاثرین زلزلہ اور جہاد کشمیر کے لیے خدمات تاریخ کا حصہ ہیں،نورالباری

{AF}noor ul bariنصراﷲ شجیع کا متاثرین زلزلہ اور جہاد کشمیر کے لیے خدمات تاریخ کا حصہ ہیں،نورالباری{/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری،سابق امیر سردار اعجاز افضل،نائب امراء ڈاکٹر خالد محمود،مشتاق ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر مشتاق،شیخ عقیل الرحمن،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر محمود الحسن چودھری نے سابق ایم پی اے نصراﷲ شجیع کی دریا میں ڈوب کر سانحے پر شدید دکھ اور غم کا اظہار کیا،ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی کے قائدین نے مشترکہ طور پر کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر سابق ایم پی اے سندھ اسمبلی نصراﷲ شجیع جو بالاکوٹ میں دریا میں ایک طالب علم کی زندگی بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی اور خود بھی پانی کی نظر ہو گئے اﷲ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،انہوں نے کہا کہ نصراﷲ شجیع مرحوم نے زلزلہ کے موقع پر متاثرین زلزلہ کے لیے خدمات پیش کیں اور کراچی سے کارکنا ن اور ریلیف کے ہمراہ آزاد کشمیر کے اضلاع میں پہنچ کر عوام کو ریلیف فراہم کیا اسی طرح تحریک آزادی کشمیر کے لیے بھی ان کی خدمات قابل ستائش ہیں اور یہ تاریخ کا حصہ ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر