کشمیریوں کی جدوجہد مبنی بر حق پوری امت ان کے ساتھ ہے عبدالرشید ترابی کو عالمی رہنماؤں کی یقین دھانی

{AF}abdul rasheed turabi کشمیریوں کی جدوجہد مبنی بر حق پوری امت ان کے ساتھ ہے عبدالرشید ترابی کو عالمی رہنماؤں کی یقین دھانی {/AF}

عبدالرشید ترابی نے کانفرنس میں آئے ہوئے اسلامی ممالک کے قائدین اور اسلامی تحریکوں کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں عراق کے نائب صدر طارق ہاشمی،سوڈان کی حکمران جماعت کے صدر ڈاکٹر زبیر،ملائشیا کی اسلامی تحریک کے سربراہ اور سابق ریاست کے وزیر اعلیٰ عبدلحادی ایوانگ،تیونس کی حکمران جماعت کے نائب عبداﷲ فتح،سمیت دیگر قائدین سے اہم ملاقاتیں کیں استنبول ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے ترکی کے دارلحکومت استنبول میں آئے ہوئے دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے سربرہان حکومتوں کے اعلیٰ عہداران سے مسئلہ کشمیرکے حوالے سے اہم ملاقاتیں ،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اسلا می تحریکوں کے سربراہان اور برادر اسلامی ممالک کی حکومتوں کے اعلیٰ عہداران نے یقین دلایا ہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں،اس موقع عراق کے نائب صدر طارق ہاشمی،سوڈان کی حکمران جماعت کے صدر ڈاکٹر زبیر،ملائشیا کی اسلامی تحریک کے سربراہ اور سابق ریاست کے وزیر اعلیٰ عبدلحادی ایوانگ،تیونس کی حکمران جماعت کے نائب عبداﷲ فتح،نے الگ الگ ملاقاتوں نے انھوں نے کہاکہ کشمیریوں کی اپنے حق کے لیے جدوجہد مبنی بر حق ہے پوری امت کشمیریوں کی اس جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے،انھوں نے کہاکہ پاکستان جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کے حق کے لیے آواز اٹھائے توہماری آواز ان کے ساتھ ہوگی ہم پاکستان کا کشمیر کے مسئلے پر بھرپور ساتھ دیں گے،ا وا ٓئی سی اور جہاں بھی کشمیریوں کی آواز بلند کرنے کی ضرورت ہوگی ہم کریں گے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل نے اپنی قرارداددوں کے ذریعے کشمیریوں کو یقین دلارکھا ہے کہ وہ ان کو حق دلائے گی،عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو حق دلائے ،انھوں نے کہاکہ یہ کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور کشمیریوں کو یہ حق ملنا چاہیے،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے ان کے سامنے کشمیرکی تازہ ترین صورت حال رکھی اوران کو بتایاکہ کس طرح آٹھ لاکھ فوج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر