ہندوستان نے سوا کروڑ کشمیریوں کا بنیادی اورانسانی حق حق خودارادیت غصب کر رکھا ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiہندوستان نے سوا کروڑ کشمیریوں کا بنیادی اورانسانی حق حق خودارادیت غصب کر رکھا ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

 ترکی کے ذرائع ابلاغ اور صحافی مظلوم کشمیریوں کی آواز کو عوام الناس تک پہنچائیں،کشمیری اپنے ترک بھائیوں سے بے حد لگاؤ رکھتے ہیں،ترکی نے ہر کڑے وقت میں پاکستان او رکشمیریوں کی حمایت کی ہے ،ہندوستان کی آٹھ لاکھ فوج نے پورے کشمیرکو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا ہواہے،سید علی گیلانی سمیت کشمیریوں کے قائدین پابند سلاسل ہیں،ہزاروں نوجوان کو لاپتہ کیا ہوا ہے لاکھوں کو شہید کردیا گیاہے،بچے ،بوڑھے اور خواتین بھی ہندوستانی فوج کے ظلم کا شکا رہیں،مقبوضہ کشمیرمیں آج بھی فرعون کے زمانے سے بھی زیادہ سخت کالے قوانین نافذ ہیں،دیکھوا ورگولی مار و کے قانون کی آڑ میں فوجی اور دیگر فورسز کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہیں استنبول ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہندوستان نے سوا کروڑ کشمیریوں کا بنیاد ی اور پیدائشی حق حق خودارادیت طاقت کے بل بوتے پر دبا رکھا ہے،اپنا حق مانگنے کی پاداش میں قابض ہندوستانی افواج نے پانچ لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہیدکردیا ہے اور لاکھوں بے گھر ہیں ،موجودہ تحریک کے اندر ایک لاکھ کشمیریوں کو شہیدکردیا گیاہے ،ہزاروں نوجوانوں کو فوج نے لاپتہ کیا ہواہے پانچ ہزار سے زائد گمنام قبریں دریافت ہوچکی ہیں ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ذرائع ابلاغ اور صحافیوں کو دیے گئے انٹرویو ز میں کیا انھوں نے کہاکہی ان قبروں کی دریافت پر انسانی حقوق کی تنظمیں چیختی رہی ہیں مگر عالمی برادریاور قوام متحدہ کے اداروں کو جس طرح نوٹس لیناچاہیے تھا اس طرح نہیں لیا ،ہندوستان کے خلا ف سلامتی کونسل میں قرارداد پاس کرکے اس پر پابندیاں لگنے چاہیے تھی تاکہ وہ اس طرح انسانی حقوق کی دھجیاں نہ اڑائے،عالمی برادری کی طرف سے خاموشی ہندوستان کو اور شہ دے رہی ہے وہ مظالم میں اضافہ کررہاہے،انھوں نے کہاکہ اس سے ظاہر ہوتاہے کہ کشمیریوں کو صرف مسلمان ہونے کی سزا دی جارہی ہے اگر وہ مسلمان نہ ہوتے تو شاہد مشرقی تمیور اور جنوبی سوڈان کی طرح کب کے آزاد ہوچکے ہوتے،ان حالات میں اسلامی ممالک اور امہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے،ایک سوال کے جواب میں عبدالرشید ترابی نے کہا ہندوستان کے نئے وزیرا عظم تو آئے ہی اسی ایجنڈے کے ساتھ ہیں کہ وہ مسلمانوں ،کشمیریوں اور پاکستانیوں کو سبق سیکھائیں گے،انھوں نے انتخابات کے دوران بھی اعلانات کیے تھے کہ وہ اقتدار میں آکر کشمیریو ں کی مسلم شناخت اور ان کی خصوصی حیثیت ختم کریں گے اس پر کام شروع کردیا گیاہے،اس شناخت کو ختم کرنے کی پاداش میں کشمیریوں میں سخت رد عمل پیدا ہو گا اور کشمیرمیں پہلے سے زیادہ سخت اور ہمہ گیر تحریک شروع ہوگی،انھوں نے سولات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کی قرارداد وں کے مطابق اپنے پیدائشی حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور اس جدوجہد کی اجازت اقوام متحدہ کا چارٹر دیتاہے،انھوں نے مقبوضہ کشمیرکے اندر کی صورت حال بیان کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں ایک چھوٹے سے خطے میں اتنی تعداد میں فوج کہیں موجود نہیں ہے جتنی ہندوستان نے کشمیرمیں رکھی ہوئی ہے،ان فوجیوں کے لیے ایسے کالے قوانین بنائے گئے کہ جن کو وہ استعمال کرکے بدترین ریاستی دہشت گردی کررہے ہیں،سکولوں کو فوجی چھانیوں میں تبدیل کیا چکاہے ،معیشت تباہ کردی ہے املاک کو جلایا جارہے یہاں تک کہ کشمیریوں کو فون اور نٹ کی سہولت بھی میسر نہیں ہے،نہ تو انسانی حقوق کی کوئی تنظیم اندر جاسکتی اور نہ ہی ریلیف کا کوئی ادارہ جاسکتا ہے،کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں،ایک سوال کے جواب میں عبدالرشید ترابی نے کہا ترکی کے بہادر عوام نے جس طرح غزہ کا محاصرہ ختم کروانے کے لیے فریڈم فلوٹیلا چلایا تھا اسی طرح کا آزادی کاروان مقبوضہ کشمیرلے جانے کی ضرورت ہے،تاکہ اس کاروان کے ذریعے ادویات اور بچوں کے لیے دودھ لے جایا جاسکے،انھوں نے کہاکہ کشمیری بھائی مد د کے منظر ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر