{AF}
معاشرے سے غربت اور افلاس کے خاتمے کے لیے اہل خیر اسلامی تعلیمات کے مطابق مستحقین پر خرچ کریں،نورالباری{/AF}
ﷲ اور اس کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق مسلمان عمل پیرا ہوجائیں تو دنیا اور آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے،دولت اچھے کاموں پر خرچ کرنے سے کم نہیں ہوتی بلکہ بڑھتی ہے ،مال جمع کرنے والوں کے لیے اﷲ تعالیٰ نے قرآن پاک میں سخت وحید دی ہے،اسلامی نظام معیشت کا نفاذ ہی ہمارے معاشرے کو ایک اسلامی فلاحی معاشرہ بنا سکتا ہے جس میں استحصال اور ظلم نہ ہو اور اجتماعی عدل ہو راولپنڈی (پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے قائمقام امیر نورالباری نے کہاہے کہ معاشرے سے غربت اور افلاس ختم کرنے کے لیے اہل خیر جن کے پاس اﷲ تعالیٰ نے مال دیا ہے وہ مستحقین پر خرچ کریں اس سے ایک تو غریب کی مدد ہوگی دوسرا خرچ کرنے والے اﷲ تعالیٰ رضی ہوں گے اور اس کے بدلے میں اس کی دولت میں بھی اضافہ کریں گے اور آخرت میں اس س کو کئی گنا بڑھا کر بدلہ دیں گے،دولت کو گن گن کر کھنا اور اس کو اپنے اور اہل اعیال اور اپنے پڑوسیوں اور رشتہ داروں پر خرچ نہ کرنے والے کے بارے میں اﷲ تعالیٰ نے قرآن پاک میں سخت وحید سنائی ہے،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ حقیقی اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام اور اجتماعی نظام عدل کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے،انھوں نے کہاکہ اﷲ اور اس کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق مسلمان عمل پیرا ہوجائیں تو دنیا اور آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے،دولت اچھے کاموں پر خرچ کرنے سے کم نہیں ہوتی بلکہ بڑھتی ہے ،اسلامی نظام معیشت کا نفاذ ہی ہمارے معاشرے کو ایک اسلامی فلاحی معاشرہ بنا سکتا ہے جس میں استحصال اور ظلم نہ ہو اور اجتماعی عدل ہو،انھوں نے کہاکہ اﷲ کی رضا اور اس کی جنت اس وقت تک حاصل ہوہی نہیں سکتی جب تک کہ مسلمان اپنی قیمتی چیز اﷲ کی راہ میں خرچ نہ کریں اﷲ تعالیٰ نے قرآن میں کئی جگہ جان اور مال سے جہاد کرنے کا حکم دیاہے۔