اسلام ممالک ہندوستان کو سیاسی، سفارتی اور معاشی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی ہی دے تو مودی گھٹنے ٹیک دے گا،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi اسلام ممالک ہندوستان کو سیاسی، سفارتی اور معاشی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی ہی دے تو مودی گھٹنے ٹیک دے گا،عبدالرشید ترابی {/AF}

کشمیریوں کے دل امت کے ساتھ دھڑکتے ہیں امت مسلمہ کشمیریوں کی حقیقی پشتیبانی کرے،ہندوستان اور اسرائیل اسلامی ممالک کے دشمن ہیں ،امریکہ مشرق وسطی میں اسرائیل اور ایشیا میں ہندوستان کی سرپرستی کرکے مسلمانوں کا خون بہارہاہے،ہندوستان کی آٹھ لاکھ فوج ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے،OICاور عرب لیگ کشمیراور فلسطین کی آزادی کے لیے ٹھوس اور جامع پالیسی تشکیل دے،کشمیریوں نے ہمیشہ دنیا بھر کے مسلمان بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کیا ہے،امت بھی کشمیریوں سے یکجہتی کرے،کشمیری امت مسلمہ کاحصہ ہیں استنبول ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ اسلامی ممالک ہندوستان کو صرف سیاسی ،سفارتی اور معاشی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی ہی دے دیں تو مودی گھنٹے ٹیک د ے اور کشمیریوں کو اپنے عہد کے مطابق حق خودارادیت فراہم کردے،ہندوستان کی معیشت کا 60فیصد حصے اسلامی ممالک سے وابستہ ہے،عرب اور اسلامی ممالک جس طرح اسرائیل سے نفرت کرتے ہیں اسی طرح ہندوستان سے بھی کریں،یہ دونوں اسلام اور اسلامی ممالک کے خلاف ایک ہیں،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے ایسام کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے سربراہان ،سکالرز حکومتی نمائندوں سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی کانفرنس میں ترکی کے نائب وزیر اعظم بھی شریک ہوئے،اس کانفرنس میں کشمیرکے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیریوں کے دل امت مسلمہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں جہاں بھی مسلمانو ں کے خلاف ظلم ہوتا ہے کشمیری اپنے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں فلسطین سے برما تک اور مراکش سے انڈونیشیا تک جہاں بھی ظلم ہو کشمیر ی آواز بلند کرتے ہیں،کشمیری امت سے توقع رکھتے ہیں کی وہ بھی کشمیریوں کی حقیقی پشتیبانی کرے ہمارے دکھ میں ہمارا ساتھ دے کشمیریوں کی نسل کشی اس لیے کی جارہی ہے کہ وہ مسلمان ہیں ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستان کے نئے وزیر اعظم مودی نے اسلام پاکستان اور کشمیری دشمنی کی بنیاد پر ہی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے،وہ کشمیریوں کی اسلامی تشخص بھی ختم کرنا چاہتے ہیں،انھوں نے کہاکہ مسلمانوں کے خلاف عالمی استعمار کا ایجنڈا بڑا وضح ہے،عالمی صہیونی اور ہندوجنونی مل کر مسلمانوں کے خلاف صف آرا ہیں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ امریکہ اسرائیل اور ہندوستان کی سرپرستی کررہاہے،مشرق وسطی میں اسلامی اور عرب ممالک کے خلاف اسرائیل کی مدد کررہاہے اسرائیل کے ذریعے عربوں کو غلام بنانا چاہتاہے ،اور ایشیااور برصغیر میں ہندوستان کی پشتیبانی کررہاہے تاکہ بنگلہ دیش ،افغانستان اور پاکستان میں تخریبی کاروائیاں کرے،انھوں نے کہاکہ اسلامی ممالک اور اسلامی تحریکوں کو نیو مسلم والڈ آڈر جاری کرنا پڑے گا،انھوں نے کہا اسلامی ممالک اور مسلمانوں کے کسی کے خلاف کوئی عزائم نہیں ہیں ہم امن چاہتے ہیں اور امن کے راستے کشمیراور فلسطین سے ہر کر گزرتے ہیں،کشمیراور فلسطین کے مسائل حل کیے بغیر دنیا میں امن محض خواب ہوگا،انھوں نے کہاکہ او آئی سی اور عرب لیگ اپنی کشمیر فلسطین سمیت دیگر علاقوں کی آزادی کے لیے ٹھوس پالیسی اور جامع حکمت عملی تشکیل دے،انھوں نے کہاکہ اسلامی ممالک اور اسلامی تحریکیں یک جان اور یک زبان ہوکر دشمنوں کے عزائم ناکام بنائیں۔انھوں نے کہا ہندوستان کی آٹھ لاکھ فوج نے کشمیرکو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا ہوا ہے نہ کوئی انسانی حقوق کی تنظیم کشمیرجا سکتی ہے اور نہ ہی ریلیف کشمیریوں تک پہنچانے کی اجازت ہے ۔انھوں نے کہاکہ اکیسویں صدی میں بھی کشمیریوں کو اپنے عزیزوں سے فون پر رابطہ کرنے کی اجازت نہیں ہے اور نٹ تک استعما ل کرنا ان کے لیے جرم ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق حق خودارایت کے لیے جدوجہد کررہے ہمیں امید ہے کہ امت ہمیں تنہا نہیں چھوڑے گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر