پاکستان کشمیر اور مسلم دشمنی کی بنیاد پر انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والا نریندر مودی ہمارا دوست نہیں ہو سکتا‘ نور الباری

{AF}noor ul bariپاکستان کشمیر اور مسلم دشمنی کی بنیاد پر انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والا نریندر مودی ہمارا دوست نہیں ہو سکتا‘ نور الباری{/AF}

 نواز شریف امن کا پیغام لے کر گئے لیکن مودی نے دہشت گردی سمیت دیگر الزامات لگا کر اپنی حیثیت ثابت کر دی ‘مسئلہ کشمیر ‘ سیاچن اور آبی دہشت گردی جو ہندوستان کر رہا ہے ان کو چھوڑ کر دو طرفہ تعلقات قائم نہیں ہو سکتے ہندوستان اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت فراہم کرے راولپنڈی ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیرکے قائم مقام امیر نور الباری نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر اور مسلم دشمنی کی بنیاد پر انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والا انتہا پسند ہندو لیڈر نریندر مودی ہمارا دوست نہیں ہو سکتا ۔نواز شریف امن کا پیغام لے کر گئے لیکن مودی نے دہشت گردی ختم کرنے سمیت دیگر الزامات کی رٹ جاری رکھ کر اپنا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ۔کشمیر سیاچن اور آبی جارحیت جو ہندوستان ڈیمز بنا کر رہا ہے ان کو حل کیے بغیر ہندوستان سے دوستی خود فریبی کے مترادف ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی طرح موجودہ حکومت نے بھی پاکستان کے خلاف وہی الزامات اور اقدامات دہرائے ہیں جو پاکستان یک طرفہ طور پر گیارہ سالوں سے کر رہا ہے ۔لیکن ہندوستان کی جانب سے ایک انچ بھی اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں اس کا پرنالہ ادھر ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قوم اور کشمیریوں کے لیے یہ قابل قبول نہیں ہے کہ ہندوستان کے ساتھ یکطرفہ طور پر تجارت کی جائے ۔ اس سے کوئی فائدہ بھی حاصل نہیں ہوگا کیونکہ پچانوے فیصد تجارت سے ہندوستان کو فائدہ ہو رہا ہے اور صرف پانچ فیصد کے لیے پاکستان کا بکرا نہ بنے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے چین ‘ ایران اور وسط ایشیا کی بڑی مارکیٹ کھلی پڑی ہے اس کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جا سکتاہے اور اس سے معاشی طور پر فائدہ بھی حاصل ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان ڈیمز بنا کر پاکستان کو بنجر صحرا میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ہماری طرف سے یکطرفہ دوستی کی پینگیں بڑھانا کسی طور بھی پاکستان اور قوم کے مفاد میں نہیں ہے۔ہندوستان اول روز سے پاکستان کو تسلیم نہیں کررہا ہے اور اب بھی اس کے عزائم جارحانہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی قیمت پر کوئی بھی مذاکرات قوم اور کشمیری قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان بلوچستان اور پاکستان میں تخریب کاری کا مرتکب ہو رہا ہے افغانستان میں درجنوں کونسل خانے پاکستان میں تخریب کاری کے اڈے سمجھوتہ ایکسپریس سمیت دیگر کارروائیاں ہندوستان کی کارستانیاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت فراہم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی آنے کی وجہ سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی جس کے لیے صف بندی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے اپنے عزائم کا اظہار کر دیا ہے کہ وہ کسی طور بھی امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔اس کے لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام جماعتیں مل کر حکمت عملی تشکیل دیں تا کہ دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو غلط فہمی ہے کہ وہ طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کو اپنے حق سے دستبردار کروا سکے گا کشمیریوں نے آزادی کی جدوجہد شروع کر رکھی ہے اور کامیابی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر