{AF}
نوجوان کشمیرکی آزادی استحصالی اور طاغوتی نظام کی تبدیلی کے لیے ہراول دستے کا کردار اد ا کریں،عبدالرشید ترابی{/AF}
کشمیر کی آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر پوری قوم اور قیادت ایک ہیں ہندوستان غلط فہمی دل سے نکال دے،کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے نریند مودی نے نہ پڑھا تو اس کا نام تاریخ میں عبرت کے لیے باقی رہے گا،پانچ لاکھ شہداء پیش کرنے والی قوم کو ہندوستان سنگینوں کی نوک پر زیادہ دیر غلام نہیں رکھ سکتا،نریند مودی اپنا عزائم اور مکروہ چہرے پرپردا ڈالنے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہاہے،نریند مودی نے جارحیت کی توکشمیرکا پچہ بچہ ایٹم بم بن کر ہندوستان کی جارحیت کا مقابلہ کرے گا اور آزادی کی منزل حاصل کرے گا،کشمیریوں نے کبھی مذاکرات کی مخالفت نہیں لیکن ہندوستان نے ہمیشہ مذاکرات کے نام پر دھوکہ دیا اور تحریک کو کچلنے کے لیے ہتھیار کے طورپر استعمال کیا کشمیربھر سے آئے ہوئے نوجوانوں کی تین روزہ جتماع کی آخری سیشن سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمود الحسن چودھری،حریت قائد غلام محمد صفی ،امیر ضلع عبدالحمید چودھری سابق امیر ضلع حبیب الرحماں آفاقی کا خطاب کوٹلی :جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نوجوان کشمیراستحصالی اور طاغوتی نظام کی تبدیلی کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کریں،ہمارے مسائل کی جڑ ظلم پر مبنی استحصالی اور فرسودا نظام ہے اس کے بدلنے کے لیے جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے،خاص کر نوجوان اس کاروان کے حصہ بنے،کشمیرکی آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر پوری قوم اور قیادت ایک ہیں ہندوستان غلط فہمی دل سے نکال دے،کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے نریند مودی نے نہ پڑھا تو اس کا نام تاریخ میں عبرت کے لیے باقی رہ جائے گا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیربھرسے آئے ہوئے نوجوانوں کی تین روزہ اجتماع کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ٹری جنرل جماعت اسلامی محمود الحسن چودھری،حریت قائد غلام محمد صفی ،امیر ضلع عبدالحمید چودھری سابق امیر ضلع حبیب الرحماں آفاقی کا خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جنرل مشرف کے یو ٹرن اورتمام تر مایوسیوں کے باوجود کشمیریوں نے اﷲ کے بھروسے پر اپنی تحریک نہ صرف جاری رکھی بلکہ تمام تر حادثات سے بچا کر ثابت کرد یاہے کہ وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی شہداء کے خون سے کسی کو غداری کرنے دے گے،انھوں نے کہاکہ شہداء کے خون کا معجزہ ہے کہ آج تک تحریک اپنی پوری روح کے ساتھ چل رہی ہے،پانچ لاکھ شہداء پیش کرنے والی قوم کو ہندوستان سنگینوں کی نوک پر زیادہ دیر غلام نہیں رکھ سکتا،انھوں نے کہاکہ کشمیری کبھی بھی مذاکرات کے خلاف نہیں رہے ہیں کشمیری بامقصد مذاکرات کے حامی ہیں،ہندوستان اپنے عہد کے مطابق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دے اسی میں خطے میں سب کی بھلائی ہے خطے میں پائیدار اور دیر پاامن کے لیے مسئلہ کشمیرکا حل ضروری ہے اس کے بغیرپاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات پانی پر لیکر ہیں،انھوں نے کہاکہکشمیریوں نے کبھی مذاکرات کی مخالفت نہیں لیکن ہندوستان نے ہمیشہ مذاکرات کے نام پر دھوکہ دیا اور تحریک کو کچلنے کے لیے ہتھیار کے طورپر استعمال کیا۔