{AF}
آزاد کشمیر کو حقیقی بیس کیمپ اور باوقار بنانے کے لیے آئینی اصلاحات پر تمام جماعتیں متفق پیش رفت ہورہی ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل کے زیراہتمام تین اجلاس کامیابی سے ہوچکے ہیں،حقیقی اسلامی فلاحی معاشرے اورعدل وانصافی کی بالادستی کے قیام سے ہی نوجوانوں کو موجود فرسٹیشن سے نکالا جاسکتاہے،آزادخطے کو اﷲ تعالیٰ نے بے شمار قدرتی وسائل دیے ہوئے ہیں ا ن کو بروئے کار لاکر فی کس آمدنی کو یورپی یونین کی فی کس آمدنی کے برابر کرسکتے ہیں،ہائیڈل ،سیاحت ،جنگلات،معدنیاں سمیت کوئی اور وسائل ہیں،میڈیا اصلاح احوال اور تبدیلی نظام کے لیے اپنا بھر پور کردا را دا کرے راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ آزاد خطے کو حقیقی بیس کیمپ اور باوقار بنانے کے لیے آئینی اصلاحات پر تمام جماعتیں متفق اور پیش رفت ہورہی ہے کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے زیر اہتمام تین اجلاس ہوچکے ہیں ا ورکامیابی ہوئی ہے،حقیقی اسلامی فلاحی معاشرے اور عدل انصافی کی بالادستی قائم ہو آج جو شکایات ہیں میرٹ کی پامالی علاقائی اورتعصبات جس سے نوجوان فرسٹیشن کی کیفیت ہیں اس کو بھی ختم کیا جاسکتاہے،ان خیالات کااظہا رانھوں نے سنٹرل یونین آف جنرنلسٹ کے زہتمام قدرتی وسائل اور میڈیا کے کردار کے عنوان سے پریس کلب راولپنڈی میں منعقدہ سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار میں آزاد کشمیربھر سے آئے ہوئے سینئر صحافی اخبارات کے ایڈیٹرزنے شرکت کی سیمینار سے جموں وکشمیر جرنلسٹ فورم کے صدر اعجاز عباسی،سنٹرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر ابرار حیدر،راجہ کفیل ،عابد خورشید ، اطہر مسعود وانی ،شمیم چودھری،ارشاد بٹ اور دیگر نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزادخطے کو اﷲ تعالیٰ نے بے شمار قدرتی وسائل دیے ہوئے ہیں ا ن کو بروئے کار لاکر فی کس آمدنی کو یورپی یونین کی فی کس آمدنی کے برابر کرسکتے ہیں،ہائیڈل ،سیاحت ،جنگلات،معدنیاں سمیت کوئی اور وسائل ہیں،میڈیا اصلاح احوال اور تبدیلی نظام کے لیے اپنا بھر پور کردا را دا کرے ،انھوں نے کہاکہ صرف برطانیہ میں کشمیریوں کے پاس 30ار ب ڈالر بچت ہے وہ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہے ہیں مگر حالات اور ماحول ساز گار نہیں ہے انھوں نے کہا میڈیا رائے عام بیدا رکرے تاکہ عوام کے اندر شعور پیدا ہوا ور وہ امانت دار دیانت دار قیادت منتخب کریں جو خو ف خدار کھتے ہوں جواب دھی کا احساس رکھتے ہوں وہ افراد پھر معاشرے میں انقلاب برپا کریں گے،تبدیلی لائیں ،انھوں نے کہاکہ ہمارے لیے کتنی بدقستمی ہے کہ تعلیمی ادارے اس لیے قائم کیے جارہے ہیں کہ وہاں اپنی چند عزیز کھپ جائیں کے ان کو ایک مثالی تعلیمی ادارا بنانے کے لیے کوشش نہیں ہور ہی کوشش صرف یہ ہورہی ہے کہ وہاں اپنے عزیزوں کو کیسے کھپا یا جائے اس کیفیت سے قوم کو نکالنے کے لیے میڈیا کردار اد کرسکتاہے قوم کی درست رہنمائی کرے اور حکمرانوں کو بدانتظامی پر نشان دھی کرے اور اس کے خلاف مزاحمت کرے پھر حالات ٹھیک ہوں گے،انھوں نے کہاکہ جب تک نظام ٹھیک نہیں ہوگا ااس وقت مسائل میں اضافہ ہی ہوگا کم نہیں ہوں گے۔