نریند مودی نے جارحیت کا ارتکاب کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے ،سید صلاح الدین

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkنریند مودی نے جارحیت کا ارتکاب کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے ،سید صلاح الدین{/AF}

 شہداء کے خون سے غداری کرنے والے نشان عبرت بن چکے کسی کو بے وفائی کرنے نہیں دیں گے،قومیں آزادی ٹکنالوجی سے نہیں جذبہ جہاد سے آزادی حاصل کرتی ہیں،ہندوستان نوشتہ دیوار پڑھ لے کشمیرکی آزادی کشمیریوں کو مقدر ہے،ہندوستان طاقت کے بل بوتے پر قوم کو غلام نہیں رکھ سکتا،تحریک آزادی کشمیرکو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ اور حکومت پاکستان کا کردار فیصلہ کن ہے،نوجوانوں کو منظم کرکے کشمیر کی آزادی سمیت حقیقی اسلامی انقلاب برپا کریں گے کوٹلی ( پ ر)متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہاہے کہ نرمودی نے کشمیرپر جارحیت کا ارتکاب کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے کشمیرکی آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر ریاست کی سارے سیاسی اورمذہبی جماعتیں ایک ہیں،شہداء کے خون سے بے وفائی کرنے والے عبرت کا نشان بن چکے ہیں یہ سبق ہے سب کے لیے اگر انھوں نے شہداء کے خون سے بے وفائی کی تو پاک سرزمین ان کے لیے تنگ ہوجائے گی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پورے کشمیرسے آئے ہوئے نوجوانوں کے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ،جاوید قصوری کمانڈ ر شمشیر خان ،عبدالحمید چودھری ،سردارنزاکت خان عبدالرحمان اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،سید صلاح الدین نے کہاکہ قومی آزادی ٹکنالوجی نہیں جذبہ جہاد سے سرشار ہوکر جدوجہد کرنے سے حاصل کرتی ہیں،انھوں نے کہاکہ جب تک ایک بھی ہندوستانی فوجی کشمیرمیں موجود ہے اس وقت تک جہاد جاری رہے گا،انھوں نے کہاکہ ہندوستان کی آٹھ لاکھ فوج کشمیریوں کے سامنے شکست کھاچکی ہے اور کشمیریوں نے عملی طوپر کشمیریوں شکست دے چکے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر