کشمیری مکمل آزادی تک جہاد جاری رکھیں گے،محمود الحسن چودھری

{AF}ch mehmoodکشمیری مکمل آزادی تک جہاد جاری رکھیں گے،محمود الحسن چودھری{/AF}

عامر ہندوستان طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،اقوام متحدہ OICعرب لیگ اور یورپی یونین کشمیر یوں کو ان کا حق دلانے میں کردار ادا کرے،نریندر مودی مظالم میں اضافہ کرے گا تو بھرپور جواب دیں گے ایک لاکھ کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں کوٹلی( پ ر) حزب المجاہدین جموں وکشمیر کے زیر اہتمام تین روزہ تربیتی اجتماعکے پہلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ کشمیری مکمل آزادی تک جہاد جاری رکھیں گے،ہندوستان طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،اقوام متحدہOIC،عرب لیگ اور یورپی یونین کشمیریوں کو ان کا حق دلانے میں کردار ادا کرے،نریندر مودی مظالم میں اضافہ کرے گا تو بھرپور جواب دیں گے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنی جانوں کے نذرانے کسی آلو پیاز کی تجارت کے لیے نہیں بلکہ آزادی کے لیے دئیے ہیں،اس موقع پر حزب المجاہدین کے ڈپٹی سپرئم کمانڈرز عامر خان،عمر جاوید،شمشیر خان نے مشترکہ طور پر کہا کہ جب تک ایک بھی قابض ہندوستانی فوجی کشمیر کی سرزمین پر موجود رہے گا کشمیری اس کے خلاف جہاد اور مزاحمت جاری رکھیں گے کشمیریوں نے آزادی کے لیے اﷲ کے بھروسے پر جدوجہد کا آغاز کیا ہے اور وہ کامیابی تک جہاد جاری رکھیں گے تربیتی ورکشاپ سے شباب ملی آزاد کشمیر کے صدر امجد یعقوب،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جموں وکشمیر راجہ نزاکت علی خان،تنظیم اساتذہ کے سابق صدر احسن کلیم نے بھی خطاب کیا،قائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لاکھوں شہداء کے خون کو رائیگان نہیں جانے دیں گے شہداء کے خون کے ساتھ جس نے بھی بے وفائی کی وہ نشان عبرت بنا ہے،انہوں نے کہا کہ پوری قوم یکجان اور یک زبان ہو کر آزادی کے لیے جدوجہد کرے تو کامیابی مقدر بنے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر