برطانیہ میں مقیم کشمیری انتخابات میں کشمیرپر کمٹمنٹ لے کر ووٹ دیں،محمد غالب

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkبرطانیہ میں مقیم کشمیری انتخابات میں کشمیرپر کمٹمنٹ لے کر ووٹ دیں،محمد غالب{/AF}

 برطانیوی پارلیمنٹ نے کشمیرکے مسئلہ پر شاندار کردارادا کیا ہے اور س کردار کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے وہ امیدوار جو مسئلہ کشمیر برطانیو ی پارلیمنٹ میں اٹھانے کا عہد کرے اس کو ووٹ دیں ڈڈیال ( پ ر)تحریک کشمیریورپ کے صدر محمد غالب نے کہاہے کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری انتخابات میں ان امیدواروں کو ووٹ ڈالیں جوامیدوار عہد کریں کہ وہ منتخب ہونے کے بعد برطانیو ی پارلیمنٹ میں مسئلہ کو بھی ترجیحی میں رکھیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ برطانیوی پارلیمنٹ کے ان ممبران نے جنھوں نے اس عہد پر ووٹ حاصل کیے تھے انھوں نے اپنی پارلیمنٹ میں بھرپور انداز سے کشمیریوں کی نمائندگی کی اور کشمیرمیں ہونے والے مظالم بے نقاب کیے ،محمد غالب نے کہاکہ پورے برطانیہ میں ایسے ہی امیدواروں کو ووٹ دیے جائیں جو ہمارے مسئلہ کشمیرکو اپنی ترجیحی میں رکھیں یہ اچھا موقع ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر