نریند مودی کی ہندوجمہوریہ کا مقابلہ کرنے کے لیے آزاد کشمیرا ور پاکستان کو حقیقی اسلامی جمہوریہ بنانا ہوگا،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi نریند مودی کی ہندوجمہوریہ کا مقابلہ کرنے کے لیے آزاد کشمیرا ور پاکستان کو حقیقی اسلامی جمہوریہ بنانا ہوگا،عبدالرشید ترابی{/AF}

   مودی کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے،عوام کی خدمت راجہ سبیل مرحوم کا مشن تھا وہ جاری رکھیں گے انجینئر راجہ ظہور،عبدالرشید ترابی نہ صر ف کشمیر کے پوری ملت کے قائد ہیں،صوبیدار محمود سابق ممبرا سمبلی راجہ سبیل مرحوم بے لوث ،مخلص اور دیانتدار ساست دان تھے رواداری کی سیاست پریقین رکھتے تھے،کفل گڑھ کے عوام کا تحریک آزادی کشمیر میں تاریخی کردار ہے ،نوجوان اس تاریخی ورثے کو آگے بڑھائیں،مولانا عبداﷲ ،کپٹن نورحسین خان شیر جنگ ( بمساوی ستارہ جرات ) نے درجنوں ساتھیوں سمیت جہاد کو منظم کیا اور باغ کے علاقے آزاد کروائے اور صوبیدار ممتاز ،ولایت خان،نے پونچھ سکٹر پر حملہ کیا اور یہ پہلی بٹالین تھی جس کی کمان کیپٹن نورحسین مرحوم کررہے تھے،قوم اور نوجوانوں میں نظم وضبط سے ضروری ہے آج ہمارے مسائل پارٹیوں کے اندر پارٹیاں بنانے کی وجہ سے ہے،کفل گڑھ کے نواجوان ٹیم سپرٹ کے ساتھ آگے آئیں اور قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے کردار ادا کریں ہاڑی گہل ؛کفل گڑھ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ نرنید مودی کی ہندو جمہوریہ کا مقابلہ کرنے کے لیے آزاد کشمیراور پاکستان کو حقیقی اسلامی جمہوریہ بنا نا ہوگا،مودی کے آتے ہی ہندوستان میں انتہاپسند ہندووں نے بابر مسجد کی طرح مساجد کو آگ لگانا شروع کردی ہے ،خطے میں خطرات بڑھ گئے ہیں،نئی صف بندی کی ضرروت ہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے سابق ممبر اسمبلی راجہ سبیل مرحوم میموریل ویلفیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی اور نوجوانوں سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ راجہ سبیل مرحوم بے ولوث ،مخلص،دیانت دار اورروادار سیاست دان تھا،انھوں نے ہمیشہ رواداری کی سیاست کو فروغ دیا،ان کی سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،شرافت ان کی پہنچان تھی چھوٹا بڑا ہر فرد ان سے محبت کرتا تھااور وہ سب کو ساتھ لے کرچلتے تھے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کفل گڑھ کے لوگوں کو تحریک آزادی کشمیرمیں تاریخی کردار ہے 1947سے قبل مولانا عبداﷲ کفل گڑھی نے آزادی کی تحریک شروع کی،اور 1947میں کفل گڑھ کے کیپٹن نور حسین خان شیر جنگ ( بمساوی ستارہ جرات ) کا تمغہ حاصل کیا،وہ اولین مجاہدین کے کمانڈر تھے جنھوں پونچھ پر حملہ کیااور کفل گڑھ اس معرکے میں کفل گڑھ کے سات افرادنے جام شہادت نوش کیا جن میں دو کا تعلق چک سریاں سے تھا،سمندر دین شہید ،کفل گڑھ ،محمد افسر شہید ،محمد شریف شہید،لاخمیر شہید علی گوہرشہید کے آپ وارث ہیں اسی طرح اور بھی شہداء ہیں جن نے آزادی کے لیے جانیں پیش کیں تاکہ یہان عدل انصاف پر مبنی نظام قائم لوگوں کو انصاف ملے ظلم اور ناانصافی ختم ہواسی دعوت اور جہاد کے علم کو لے کر ہم نکلیں ہیں،کفل گڑھ کے نوجوان آگے بڑھ کر اپنے شہداء اور مجاہدین کے مشن کو کامیابی تک جاری رکھیں،انھوں ںے کہاکہ کفل گڑھ کے لوگوں کے تاریخی کردار کو مسخ کرنے کی کوشش بھی ہورہی ہے کا بھی حل نکلنا ہے انھوں نے کہاکہ راجہ سبیل مرحوم میموریل فاؤنڈیشن جو عوامی خدمت کررہی ہے ،اس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ،ہماری ایمبولنس جو باغ میں عوام کی خدمت رکررہی ہیں،وہ سب اس فاؤنڈیشن کے لیے حاضر ہیں،دیگرا دین جی اوز سے بھی تعاون کروائیں گے،انھوں نے کہاکہ جس طرح دنوں ٹیموں نے آج میچ کھیلا اس سے ایک ٹیم سپرٹ کا جذبہ پیدا ہو اہے،ہار اور جیت ددنوں صورت میں اپنے رویہ درست رکھنے کا طریقہ ملا ہے میں جیتنے والی ٹیم کو مبارک باد دتیا ہوں اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم بھی مبارک باد کی مستحق ہے ،سب کھلاڑیوں نے بھرپور کھیل پیش کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ایک کھیل یہ اور ایک کھیل خطے میں اور ایک عالمی سطح پر مسلمانو ں کو نیچادیکھانے کے لیے کھیلا جارہاہے ،اس کھیل میں بھی آپ مجاہد بن کر کردار اداکریں اپنے اسلاف کے نقش قدم پرچلتے ہوئے مجاہدانہ کردار ادا کریں،نوجوان قوم کو مستقبل اور امت کو اثاثہ ہیں،ہمارے پاس نوجوانوں کو روگاز اور صحت مندی سرگرمی دینے کا شاندار پروگرام ہے،اس موقع پر مسلم لیگ نو کے مرکزی رہنما راجہ شفاعت خان جن کی زیر صدارت یہ پروگرام ہوا انھوں نے کہا عبدالرشید ترابی وہ کردار ادا کررہے ہیں جو مقبوضہ کشمیرمیں سید علی گیلانی اداکررہے ہیں،عبدالرشید ترابی آزاد کشمیر کے سید علی گیلانی ہیں،انھوں نے کہاکہ عبدالرشید ترابی کشمیرکو مودی اور حلقہ وسطی باغ کے موذی سے بھی عوام کی جان چھڑائیں،فاؤنڈیشن کے سرپرست انجینئر راجہ ظہورنے کہاکہ ہم عبدالرشید ترابی کو شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے وقت دیا ہماری فاؤنڈیشن عوام کی خدمات کا مشن لیے ہوئے ہے اور یہی مشن راجہ سبیل مرحوم کا تھا،عبدالرشید ترابی کامشن بھی کشمیر کی آزادی اورعوام کی بے لوث خدمت ہے ،اس موقع پر فاؤنڈیشن کے صدر صوبیدا ر محمود نے بھی عبدالرشید ترابی کا شکریہ اداکیا ،پروگرام میں امیر ضلع باغ عثمان انور ،شباب ملی ضلع باغ کے صدر ساجد شفیق،امیر حلقہ کفل گڑھ راجہ منصف سمیت کفل گڑھ کے معززین بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور بڑی تعداد نوجوانوں کی تھی جو اس پروگرام میں موجودتھی عبدالرشیدترابی کا شانداز استقبال کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر