{AF}
نریندر مودی کے آنے سے کوئی تبدیلی رونما نہیں ہو گی کشمیر جہاد کے ذریعے ہی حل ہو گا،شمشیر خان {/AF}
گجرات میں مسلمانوں کے قاتل کے وزیر اعظم بننے سے مسلمانوں کے مسائل میں اضافہ خاص کر مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم میں اضافہ ہو گا،مسئلہ کشمیر کا واحد حل جہاد ہے ،بھارت اپنی پوری قوت کے ساتھ بندوق کے زور پر کشمیریوں کو غلام بنانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے کر رہا ہے،بیس کیمپ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مجاہدین کی پشتیبانی کرے راولپنڈی( پ ر) ڈپٹی سپریم کمانڈر حزب المجاہدین شمشیر خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی کے آنے سے کوئی تبدیلی رونما نہیں ہو گی کشمیر جہاد کے ذریعے ہی حل ہو گا،گجرات میں مسلمانوں کا قاتل ہندوستان کا وزیراعظم بننے سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے لیے مسائل اور مظالم میں اضافہ ہو گا،مسئلہ کشمیر کا واحد حل جہاد ہے بھارت اپنی پوری قوت کے ساتھ بندوق کے زور پر کشمیریوں کو غلام بنانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں مرکزی تربیت گاہ کا جائزہ بھی لیا گیا،شمشیر خان نے کہا ہے کہ نریند ر مودی کے آنے سے کشمیر پر کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہو سکتی ،بھارت کی 8لاکھ فوج بندوق کے زور پر کشمیریوں کو غلام رکھنے کے لیے سارے وسائل کا استعمال کر رہی ہے ،بیس کیمپ کے عوام مجاہدین کشمیر کی پشتیبانی کرتے ہوئے ان کے دست وبازو بنیں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماؤں بہنوں اور بزرگوں اور نوجوانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں امت مسلمہ پر فرض ہے کہ وہ ان کی مدد کریں انہوں نے کہا کہ کشمیر جلد آزاد ہو گا اﷲ کا وعدہ ہے کہ وہ مظلوموں کو فتح سے ہمکنار کرتا ہے انہوں نے کہا کہ حزب المجاہدین میدان کارزار میں موجود ہے اور اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی،اجلاس میں کمانڈر عبدالرحمن،سردار نزاکت،وقاص ،عدیل احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔