مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو ہندوستان کے پنجہ استبداد سے آزاد ی دلوانا پاکستان پر فرض ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiمقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو ہندوستان کے پنجہ استبداد سے آزاد ی دلوانا پاکستان پر فرض ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر کردار ادا کریں،جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک مہاجر کے گھر دین کی دعوت پہنچائیں ان کو قرآن و سنت سے جوڑیں اور مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے کے لیے کردار ادا کرنے پر تیار کریں ،نریندر مودی ہندوستان پر عذاب کی صورت میں مسلط ہوا ہے کشمیری ہر قیمت پر اپنا حق حاصل کریں گے ،افغانستان میں عبداﷲ عبداﷲ اور ہندوستان میں نریند مودی کے آنے سے خطے میں جنگ کے خطرات بڑھ جائیں گے کشمیری اور پاکستانی عوام تمام سیاسی اور عسکری قیادت ان کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے صف بندی کریں لاہور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو ہندوستان کے پنجہ استبداد سے آزاد ی دلوانا پاکستان پر فرض ہے،پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر کردار ادا کریں،جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک مہاجر کے گھر دین کی دعوت پہنچائیں ان کو قرآن و سنت سے جوڑیں اور مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے کے لیے کردار ادا کرنے پر تیار کریں ،نریندر مودی ہندوستان پر عذاب کی صورت میں مسلط ہوا ہے کشمیری ہر قیمت پر اپنا حق حاصل کریں گے ،افغانستان میں عبداﷲ عبداﷲ اور ہندوستان میں نریند مودی کے آنے سے خطے میں جنگ کے خطرات بڑھ جائیں گے کشمیری اور پاکستانی عوام تمام سیاسی اور عسکری قیادت ان کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے صف بندی کریں،ان خیالات کااظہار انہوں میں جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع لاہور کے زیر اہتمام اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع سردار مقصود طاہر،سابق امیر ضلع اعجاز کیانی اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جس تحریک سے وابستہ ہیں جو نبی ؐ کے علمبردار ہے،جس کا ہدف اﷲ کی زمین پر اﷲ کا نظام قائم ہو اﷲ کے بندوں کا رب سے ٹوٹا رشتہ رب سے قائم ہو ساری دنیا کی اسلامی تحریکیں اس کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں پاکستان میں جماعت اسلامی اس محاذ پر اپنا حق ادا کر رہی ہے آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور مقبوضہ کشمیر میں ان ہی مقاصد کے حصول کے لیے جدوجہد جاری ہے،انہوں نے کہا کہ لاہور میں پچھلے کچھ عرصے سے اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے جس میں غلام محمد صفی اور دیگر قائدین نے شرکت کی اور اطمینان کا اظہار کیا لاہور میں بڑی تعداد میں کشمیر رہتے ہیں ،جن تک اپنی دعوت پہنچانے کے لیے آپ اپناکردار ادا کریں،انہوں نے کہا کہ ہماری دعوت وہ مشن ہے جو انبیاء کرام کا مشن تھا،دعوت کے راستے میں مسائل اور رکاوٹیں کھڑی ہو جائیں تو جہاد دعوت کے عمل کا حصہ ہے اس کام کے لیے اﷲ نے اپنے بہترین بندوں کو منتخب کیا،اس مشن کے احیاء اور تجدید کے لیے اسلامی تحریکیں جدوجہد کر رہی ہیں ہمیں فخر ہو نا چاہیے انہوں نے کہا کہ روایتی سیاسی پارٹیاں ناکام ہو چکی ہیں ،ہمیں احساس کمتری کا شکار ہونے کے بجائے جدوجہد کو آگے بڑھانا چاہیے،ہمارے ہاتھ میں عظیم الشان جھنڈا ہے ہمیں فخر اور تشکر کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنا چاہیے،سارے فرائض اسی مقصد کے لیے ہمیں تیار کرتے ہیں اﷲ کے دین کی سربلندی کا جذبہ پیدا ہو ،اﷲ کے دین کو سر بلند کرنے کے لیے ،نتائج پیدا کرنے کے ذمہ دارہم نہیں ،اپنی صلاحیتیں اور توانیاں قربان کریں گے تو ہم کامیابی سے ہمکنار ہوں گے انہوں نے کہا کہ انقلاب برپا کرنے کے لیے اسی انداز سے جدوجہد کرنا ہو گی جس طرح انبیاء کرام نے کی ہے،مصر ،بنگلہ دیش میں کتنی قربانیاں دے کر لوگ کھڑے ہیں مصر میں شہداء کی لاشیں کے ڈھیر لگا دئیے مگر انہوں نے کوئی کمپرمائز نہیں کیا،آج بھی تحریکیں قربانیاں دے رہی ہیں مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں ،مودی آگیا ہے سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ اس کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا دونوں ایک سکے کے دو رخ ہیں مجاہدانہ کردار ان کا سب کے سامنے ہے کشمیر میں جہاد کی تحریک چل رہی ہے ہمارے قائدین اس تحریک کی قیادت کر رہے ہیں ،لاہور کشمیر جماعت اپنا کردار ادا کرے لاہورپاکستان کا دل ہے پاکستان کے میڈیا کا مرکز ہے یہاں کے میڈیا اور سیاستدانوں تک آواز پہنچانا اور ان کو ہم آہنگ کرنا آپ کا کام ہے دیگر سیاسی جماعتوں کی ترجحات اور ہیں ایسے میں سب سے زیادہ آپ کی زمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں ،اپنی قوت کو مضبوط بنانا ،تحریک آزادی کشمیر کے حالات سے لوگوں کو آگاہ کریں ،انہوں نے کہا کہ اسی لیے دعوتی مہم کاآغاز کیا گیا ہے آپ افراد تک پہنچ کر اپنی دعوت میں وسعت پیدا کی جائے،مہاجرین کی بڑی تعداد ہے ان کی آبادیوں کی تشخیص کر کے اپنی دعوت ان تک پہنچائی جائے،مختلف اداروں میں سیکرٹریٹ میں جو لوگ موجود ہیں سب تک پہنچیں ،جماعت اسلامی کی طاقت بڑے گی تو کشمیر کی تحریک کامیاب ہو گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر