{AF}
پاکستان جن اسلامی نظریات کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا اس کی تکمیل اور اس کے تشخص کو برقراررکھنے کے لیے قوم کو اپنی ساری صلاحیت صرف کرنا ہوگی ،عبدالرشید ترابی{/AF}
بین الاقوامی سطح پر دینی مدارس اور اسلامی تحریکوں کو نشانہ بنا کر نظریاتی مملکت کے خلاف سازش کی جا رہی ہے، آزاد خطے کو ماڈل ریاست کا قیام ہمار ا مشن ہے جہاں اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم کر کے اپنے کشمیری بھائیوں کو رغبت کا باعث بنے،عالمی سطح پر جو مغربی تہذیب یلغاراورسوشل میڈیا سے جو مسائل پیدا ہو رہے ہیں ان کا اداراک کرتے ہوئے ان سے نبر آزما ہونے کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا، کشمیر کی آزادی ہم پر قرض ہے اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لیے ہمیں جدوجہد کرنا ہو گیلاہونی گی لاہور ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ پاکستان جن اسلامی نظریات کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھاان کی تکمیل اور اس کے تشخص کو برقرار رکھنے کے لیے علما ء کرام اور عوام کو اپنی ساری صلاحیتیں صرف کرنا ہوں گی ،بین الاقوامی سطح پر دینی مدارس اور اسلامی تحریکوں کو نشانہ بنا کر نظریاتی مملکت کے خلاف سازش کی جا رہی ہے، آزاد خطے کو ماڈل ریاست کا قیام ہمار ا مشن ہے جہاں اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم کر کے اپنے کشمیری بھائیوں کو رغبت کا باعث بنے،عالمی سطح پر جو مغربی تہذیب یلغاراورسوشل میڈیا سے جو مسائل پیدا ہو رہے ہیں ان کا اداراک کرتے ہوئے ان سے نبر آزما ہونے کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا، کشمیر کی آزادی ہم پر قرض ہے اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لیے ہمیں جدوجہد کرنا ہو گیلاہونی گی جامع منصورہ جماعت اسلامی کی ماڈل درس گاہ ہے،حضرت مولانا عبدالمالک کی سرپرستی میں یہ ادارہ بہت بڑا کام سر انجام دے رہا ہے،جمعیت طلبہ عربیہ نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کردار اد اکیا،معاشرے میں جہالت،تعصب کی فضاقائم ہو چکی ہے ایسے میں یہ فارغ التحصیل طلبہ ان کی راہنمائی کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ کے زیر اہتمام الودعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع لاہور سردار مقصود طاہر،مولانا معروف،عبید الرحمن عباسی اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اس امت کو امت واحدہ بنانے میں تحریک اسلامی کا کردار اہم ہے،یہ ملک جن نظریات کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا اس کے تشخص کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو برؤکار لانا ہو گا انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر دینی مدارس اور اسلامی تحریکوں کو نشانہ بنا کر نظریاتی مملکت کے خلاف سازش کی جا رہی ہے ،ہمارے مراکز سے فارغ ہونے والے طلبہ معاشرے میں اچھا رول ماڈل بنیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی آبائی مقامات پر اپنے کام کا آغاز کرتے ہوئے دین کے ابلاغ میں جدوجہد تیز کرنا ہو گی،اﷲ پر توکل کاراستہ اختیار کرتے ہوئے اپنے مقامات کو ہدف بنا کر اس خلا کو پر کرنے کے لیے مدارس مساجد فاؤنڈیشن قائم کی،جس کے زیر اہتمام آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100سے زائد ادارے کام کر رہے ہیں ،جن میں حفاظ کرام اور علماء کرام کی تیاری کا اہتمام کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ فراغت حاصل کرنے والے طلبہ مطالعہ کا اہتمام کرتے ہوئے دینی لائبریری قائم کریں،عالمی سطح پر جو مغربی تہذیب،سوشل میڈیا نے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ان کا اداراک کرتے ہوئے ان سے نبر آزما ہونے کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ آزاد خطے میں رول ماڈل ریاست کا قیام ہمار ا مشن ہے جہاں اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم کر کے اپنے کشمیری بھائیوں کو رغبت کا باعث ہو انہوں نے کہا کہ کشمیر،فلسطین ،افغانستان امت کے مسائل ہیں کشمیر کی آزادی ہم پر قرض ہے اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لیے ہمیں جدوجہد کرنا ہو گی