جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے حصول اور نظام کی تبدیلی کے لیے جہاد کا علم لے کر میدان میں نکلی ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiجماعت اسلامی عوام کے حقوق کے حصول اور نظام کی تبدیلی کے لیے جہاد کا علم لے کر میدان میں نکلی ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

صحافی معاشرے کی آنکھ اور ریاست کاچوتھا ستون ہیں،وہ نظام کی اصلاح اور کشمیرکی آزادی کے لیے اپنے کام کو اورمنظم انداز سے کریں،مسلمانوں کے قاتل نریند موددی کو ہندووں نے ہیروبنا کر ہندوستان کے عزائم اورواضح کردیے ہیں،باغ کے مسائل اور میرٹ کے قتل عام کا ذمہ دار وہ شحص ہے جس نے گزشتہ انتخابات میں اپنی پارٹی اور قیادت کے فیصلے کوتسلیم نہیں کیا،ہرماہ پارٹیاں بدلنے والوں کی کوئی اوقات نہیں ہوتی،آزاد خطے کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنوانے کے لیے آئینی اصلاحات کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کریں گے ہاڑی گہل(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ عوامی حقوق کے حصول اور طاغوتی نظام کی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی جہاد کا علم لے کر میدان عمل میں نکلی ہے،فریضہ اقامت دین اور کشمیرکی آزادی ہمارا مشن اور نصب العین ہے،معاشرے سے فسق وفجار کا خاتمہ کرکے حقیقی اسلامی معاشرہ اور نظام قائم کرنا ہمار ی ذمہ داری ہے،صحافی معاشرے کی آنکھ اور ریاست کو چوتھا ستون ہیں،وہ نظام کی اصلاح اور کشمیرکی آزادی کے لیے اور منظم انداز سے کام کریں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دورہ ہاڑی گہل کے دوران پریس کلب ہاڑی گہل کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر پریس کلب کے صدر خالد کیانی ،شاہد اور دیگر قائدین نے استقبال کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ باغ میں آج جتنے بھی مسائل ہیں میرٹ کا قتل عام ہے ،بھتہ خوری ہے کرپشن ہے اس سب کے ذمہ دار وہ موصوف ہیں جنھوں نے گزشتہ انتخابات میں اپنی قیادت اور پارٹی کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا اور کسی کے اشارے پر جیالے مسلط کروائے،انھوں نے کہاکہ باغ میں حقیقی اپوزیشن کا کردار جماعت اسلامی اداکررہی اور ن لیگ کی وہ ساری ٹیم ہمارے ساتھ ہے جو پارٹی قیادت اور پارٹی سے وابستہ ہے،جماعت اسلامی اول روز سے باغ میں کھڑی ہے اور عوام کے لیے لڑی رہی ہے، ایک سوال کے جواب میں عبدالرشیدترابی نے کہاکہ آزادی کی تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے بیس کیمپ کا حقیقی کردار بحال ہونا ضروری ہے اس حوالے سے آئینی اصلاحات کو ایک پیکیج تیا رہے کہ جو آل پارٹیز کانفرنس میں مشاورت کے بعد حکومت پاکستان کے سامنے پیش کیا جائے گا ،انھوں نے کہاکہ عوام ہم سے سوال کرتے ہیں کہ حکومت پہلے ہی جو کچھ اختیارات ان کے پا س ہیں ان کا وہ ناجائز استعمال کرتی اور اس کو اور اختیارات ملیں گے تو اور تباہی کرے گی، ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اختیارا ت عدل انصاف سے استعمال کرے ،میرٹ قائم کرے ناانصافی کا خاتمہ کرے،اگر آزادی کے بیس کیمپ میں اس طرح کی کیفیت ہوگی تو عوام کو تحریک آزادی کے لیے جمع کرنا مشکل ہوجائے گا۔انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی جمہوری روایات پر یقین رکھتی ہے اور اپنی ساری تنقید اصلاح احوال کے لیے کرتی اور اگر حکمران نے ہماری اصلاح کے لیے تنقید پر کان نہ دھرے تو جماعت اسلامی مجبور ہوکر احتجاج اور دھرنے دیتی ہے،انھوں نے کہا کہ ہم نے عوام کے حقوق کا ہر صورت دفاع کرنا ہے،عوام کو ہم ظالموں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے،ایک سوال کے جوا ب میں عبدالرشید ترابی نے کہاکہ چن وچن پارٹیاں بدلنے والے کی کوئی اوقات نہیں ہوتی ،گلگت بلتستان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عبدالرشید ترابی نے کہاکہ گلگت بلتستان کی طرح آزادکشمیرکے عوام کو بھی گندم میں سبسڈی دی جائے،تاکہ غریب عوام کو ریلیف ملے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر