بھارت کو پسندیدہ قرار دینا اور بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،محمد غالب

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkبھارت کو پسندیدہ قرار دینا اور بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،محمد غالب{/AF}

میر پور( پ ر ) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تجارت کا کشمیریوں کو کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے بھارت کے خلاف نفرت کا اظہار کرنا چاہیے ۔ آزاد خطے میں بھارتی سبزیاں اور فروٹ جس طرح بازاروں میں فروخت ہو رہا ہے کشمیریوں کے ایمان اور غیرت کا تقاضا ہے کہ وہ بھارت کا سامان خریدنے سے گریز کریں ۔ پاکستانی تاجروں کو مجبور کیا جائے کہ وہ کشمیریوں کے قاتل اور ظالم ملک بھارت کے ساتھ تجارت کر کے بھارت کو مضبوط نہ کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ڈڈیال کی جانب سے ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کا پہلے ہی مقبوضہ کشمیر کی آزادی میں کوئی نمایاں کردار نہیں ہے ۔ بھارت کو پسندیدہ قرار دینا اور بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔ آزاد کشمیر حکومت اور اپوزیشن جماعتیں اس موقع پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرکے آزاد خطے کے عوام کے اندر بھارت کے مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کے لیے مہم شروع کریں اور پاکستان کے حکمرانوں پر واضح کیا جائے کہ وہ بھارت کو آزاد کشمیر کے اندر تجارتی منڈی نہ بنائے کشمیریوں کے اندر بھارت مخالف جو جذبات ہیں انہیں کیسے ختم کیا جا سکتا ہے ۔ تقریب کی صدارت امیر جماعت اسلامی ‘ تحصیل راجہ عبدالوحید نے کی نظامت کے فرائض سیکرٹری تحصیل راجہ محمد ادریس نے انجام دیے آزاد کشمیر کے رہنما راجہ جہانگیر خان نے مہمان خصوصی محمد غآلب کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اوریورپ کے ممالک میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم اپنے عروج پر تھی کہ حکومت پاکستان نے بھارت کو پسندیدہ قرار دے کر تجارتی تعلقات قائم کرنے اور مصنوعات کی برآمد کے لیے جو اقدامات کیے ہیں اس سے بیرون ملک کشمیریوں اور پاکستانیوں کی کوششوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے اور یورپین ممالک میں بھارت کے خلاف جس طرح انسانی حقوق کی پامالیوں پر کمیونٹی نے بھارت کی ظلم اور بربریت کو بے نقاب کیا تھا سفارتی محاذ پر بھارت کے خلاف جو نفرت پیدا کی جا رہی تھی وہ سازشوں کا شکار ہو گئی ہے ۔تقریب میں ایک قرار داد منظور کی گئی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ بھارت کو پسندیدہ قرار دینے کے فیصلے کو ختم کر کے مسئلہ کشمیر پر توجہ دے اور آزاد کشمیر حکومت اور جماعتوں کو بھارت کی مصنوعات کے بائیکاٹ کرے اور عوام سے بائیکاٹ کی اپیل کی جائے تقریب میں تحصیل ڈڈیال کے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ امیر جماعت اسلامی ڈڈیال راجہ عبدالوحید نے مہمان خصوصی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ملک محمد اسلم کی دعا پر تقریب کا اختتام ہوا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر