{AF}
اسلام اور جماعت اسلامی کو مٹاتے مٹاتے بڑے بڑے فرعون نشان عبرت بن گئے یہ چوہے کیامٹائیں گے،راجہ ذاکرخان {/AF}
جماعت اسلامی ظلم اور استحصالی نظام کے خلاف جہاد کررہی ہے،طاغوتی نظام کے محافظوں کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں،عوام 66سالوں سے لوٹ مار کرنے والوں کو مسترد کریں ان کی کرپشن کے دروازے بند کریں تو برساتی مینڈک خود بھاگ جائیں گے،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر لوٹ مار کر کے محلات بنانے والوں کے محلات فروخت کرکے غربیوں اور یتیموں کی فلاح پر لگائی گی،جماعت اسلامی ایک ایک پسے کو حساب لے گی،اللہ کے نظام کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والے عذاب کا شکا رہیں راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے مرکزی سیکرٹیری اطلاعات راجہ ذاکرخان نے کہاہے کہ اسلام اور جماعت اسلامی کو مٹانے کے دعویٰ کرنے والے بڑے بڑے فرعون عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں بن رہے ہیں اور بنے گے،یہ چھوٹے چھوٹے چوہے کیا مقابلہ کریں گے،ان کو اللہ کے دشمنوں کے نظام کی مدد حاصل نہ ہوتو یہ ایک دن بھی میدان میں نہیں رہ سکتے اللہ نے ان کی رسی کو ڈھیلا چھوڑا ہوا ہے جب ا س کا شکنجا کسا جائے گا تو پھر مہلت عمل نہیں ملے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ظلم ناانصافی اور استحصالی نظام کے خلاف جہاد کررہی ہے اور کوشش کررہی ہے کہ اللہ کے باغیوں کے نظام کو مٹاکر اس کی جگہ اسلام کا عادلانہ نظام قائم کرے ،یہ اللہ کا اعلان ہے کہ باطل مٹ کر رہے گا اور حق غالب ہوگا،جماعت اسلامی حق کے غلبے کی علمبردار ہے،حق کا علم لے کر اٹھی ہے اور جب تک یہ حق غالب نہیں آجاتا اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر لوٹ مار کر کے محلات بنانے والوں کے محلات فروخت کرکے غربیوں اور یتیموں کی فلاح پر لگائی گی،جماعت اسلامی ایک ایک پسے کو حساب لے گی،اللہ کے نظام کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والے عذاب کا شکا رہیں