{AF}
ہمارے تمام مسائل کا حل قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ میں مضمر ہے،محمود الحسن چودھری{/AF}
پاکستان میں عذاب اس عہد سے بدعہدی کے باعث ہے جو قوم نے اللہ سے کر کے پاکستان حاصل کیا تھا،پاکستان کو مسائل کی دلدل سے مکمل اسلامی نظام کے نفاذ کے ذریعے سے ہی نکالا جاسکتاہے،تھر میں بھول سے بچوں کو جان دینا پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے،ہندوستان نے کشمیری بچوں کو پاکستان کی جیت کی خوشی منانے پر تشدد قتل اور یونیورسٹی سے نکالنا پاکستان دشمنی کی بدترین مثال ہے کراچی( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹیری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہاہے کہ ہمارے تمام مسائل کا حل قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ ہی میں مضمر ہے انسانوں کے دیے ہوئے سارے نظام ناکام ہوچکے ہیں،انسانیت کو متبادل نظام کی تلاش اور ضرورت ہے اور یہ متبادل نظام اسلام ہے،ان خیالا ت کااظہار انھوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیرضلع کراچی کے زیراہتمام ضلعی شوریٰ ،اجتما ع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر ضلع کراچی صغیر اور دیگر نے خطاب کیا ،محمود الحسن چودھری نے کہاکہ پاکستان میں عذاب اس عہد کی بدعہدی کی باعث ہے جو قوم نے اللہ سے کر کے پاکستان حاصل کیا تھااور آج تک وہ نظام فافذنہ کیا،پاکستان کو موجود ہ مسائل کی دلدل اور بیرونی مداخلت سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ اہے اسلامی نظام کا مکمل نفاذ ،اسی راستے سے تبدیلی آئے گی،ملک کو گزشتہ 66برسوں سے چندگروہ لوٹ رہے ہیں ملکی دولت قوم پر لگنے کی بجائے ان چند خاندانوں کی نذر ہورہی ہے،تھر میں بچوکو بھوکا مارنے میں ان چند خاندانوں کا کردار ہے ان کے خلاف ایف آئی ار درج کی جائے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اس طبقاتی نظام کے خلاف جہاد کررہی ہے اور اسلامی نظام کے نفاذ تک جہاد جاری رکھے گی،انھوں نے کہاکہ جب تک اسلامی نظام نہیں آئے گا ہمارے مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں اضافہ ہوگا،انھوں نے کہاکہ انسانون کے بنائے ہوئے تمام نظام ہائے زندگی فیل ہوچکے ہیں ایک ہی متبادل نظام ہے وہ اسلام کا آفاقی نظام ہے جس میں انسانیت کی فلاحی اور بھلائی ہے۔انھوں نے کہاکہ ہندوستان نے کشمیری بچوں کوپاکستان کے میچ جیتنے پر خوشی منانے کے باعث تشدد کیااور شہید کیا اس سے ہندوستان کا اصل چہرہ سامنے آچکاہے۔انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن دعوت کو پہچائیں لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کریں انقلاب دستک دے رہاہے۔