{AF}
جماعت اسلامی ابنیاء کے مشن کی علمبردار ہے اس میں رکاوٹیں اور مخالفت کرنے والے ہمیشہ عبرت کا نشان بنے ہیں،عبدالرشید ترابی {/AF}
تحریک آزادی کشمیراور نظام کی تبدیلی کے لیے عوام کو فیصلہ کن کردار اداکرنا ہوگا،کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانا کے لیے آزادخطے کو آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنا نا ہوگا،حکومت غیر ترقیاتی اخراجات کم کرکے وسائل بچائے اور عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کرے،وزراء علاقوں اور برادریوں تک محدود ہورہے ہیں جو معاشرے کو بڑی تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں،میرٹ کی پامالیاں اور ناانصافیاں معاشرے کو تباہ کردیتی ہیں ہاڑ ی گہل ،کفل گڑھ(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کی علمبردار ہے جماعت اسلامی کی وہی دعوت ہے جو تمام انبیا ء اور آخری نبی ﷺؑ نے دی،اللہ کی زمین سے طاغوتی اور باطل نظام ختم کرکے اس کی جگہ اللہ کا دیا ہوا نظام قائم کرنا،عدل انصاف کی حکمرانی قائم کرنا مخلوق کو اللہ سے جوڑنا اور اللہ کے سوا کسی کے آگے جھکنے نہ دینااور ریاست میں ایک ایسا نظام قائم کرنا جو مدینے میں نبی ﷺ نے قائم کیا تھا،مدینے کی طرز کی ماڈل ریاست قائم کرنا ہمارا مشن ہے،اس میں رکاوٹیں ڈالنے والے اور مخالف کرنے والے ماضی بھی نشان عبرت بنے ہیں اور آئندہ بھی ان کا انجام عبرت ناک ہوگا،ان خیالات کا ظہار انھوں نے سابق صدر معلم ہائی سکول کفل گڑھ ،راجہ نثارآف کالا،صوبیدارسجاد مرحوم آف سولاخی،ٹھکیدار نصیر،سردار نسیم راجہ شاہیر کے ہاں تعزیتی مجالس اور دریں اثناء کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع عثمان انور،شباب ملی ضلع باغ کے صدر ساجد شفیق ،راجہ عبدالغفار خان ،عبداخالق خان ،کفل گڑھ کے امیر راجہ منصف خان اور دیگر ان کے ہمراہ تھے،عبدالرشیدترابی نے کہاکہ ہندوستان میں نریندر مودی کی کامیابی پورے خطے کے لیے خطرناک ہے ان کے عزائم پاکستان اورپاک فوج آزاد کشمیربارے جارہانہ ہیں یہاں تمام جماعتوں کو صف بندی کرنا ہوگی،کشمیرکی آزادی کے لیے تمام جماعتیں ون پوائنٹ ایجنڈے پر ایک ہیں،انھوں نے کہاکہ آزادخطہ گونا گوں مسائل کا شکار ہے،حکومت غیر ترقیاتی اخراجات کم کرے وزراء مشیروں اور کواڑڈنیٹز کی فوج کو فارغ کرے اور وسائل بچاکر عوام کی فلاح اور بہبود پر خرچ کرے ،انھوں نے کہاکہ بدقسمتی سے وزراء علاقوں اور برداریوں تک محدود ہوچکے ہیں جو معاشرے کو بڑی تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں،انھوں نے کہاکہ میرٹ کیا قتل عام اور ظلم پر مبنی معاشرے قائم نہیں رہ سکتے ،جماعت اسلامی عدل وانصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے،مظلوموں کی مدد کرنا دین کا حکم ہے،نظام عدل قائم کرنا اسی طرح فرض ہے جس طرح نماز فرض ہے،انھوں نے کہاکہ اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کا قیام ہمارا ایجنڈا ہے ،اس کے سوا ہمارا کوئی ایجنڈا نہیں ہے،یہ ایجنڈا امت کے ہرفرد پر فرض ہے،انھوں نے کہاکہ عوام اس ایجنڈے میں ہمار اساتھ دے تاکہ نظام کا نظام ختم ہو اور عدل کا نظام قائم ہو۔