کشمیر ایک متنازعہ ریاست ہے بھارتی پارلیمنٹ کے لیے مقبوضہ کشمیر میں الیکشن کرانا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،محمد غالب

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkکشمیر ایک متنازعہ ریاست ہے بھارتی پارلیمنٹ کے لیے مقبوضہ کشمیر میں الیکشن کرانا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،محمد غالب{/AF}

 میر پور( پ ر ) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہاکہ کشمیر ایک متنازعہ ریاست ہے بھارتی پارلیمنٹ کے لیے مقبوضہ کشمیر میں الیکشن کرانا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے برطانیہ میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے کنوینئر مولانا رشید نعمانی کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہاکہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کے اس نام نہاد الیکشن کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام نے حریت قائدین کی اپیل پر جس طرح الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے یہ عالمی برادری کے لیے پیغام ہے کہ کشمیری عوام بھارت کے فوجی تسلط اور غاصبانہ قبضے کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔ بھارت جس طرح مقبوضہ کشمیر میں مرحلہ وار الیکشن کا ڈرامہ رچا رہا ہے سرکاری ملازمین اور فوج کو الیکشن میں جعلی ووٹنگ کرا رہا ہے اس سے واضح ہوگیا ہے کہ بندوق کے زور پر جس طرح میں ماضی میں بھارت اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتا رہا ہے موجودہ الیکشن کو بھی اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر کے دنیا کے آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے ۔ محمد غالب نے کہا کہ حکومت پاکستان اس موقع پر سیاسی اور سفارتی سطح پر اپنی کوششوں کو تیز کرے کہ بھارت انتخابی ڈرامے کے ذریعے دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے حالات اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر توجہ ہٹانا چاہتا ہے ۔جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر اورسیز کے کنوینئر راجہ جہانگیر خان نے کہا کہ بھارت جس طرح ایک متنازعہ ریاست کے وقار کو مجروع کرر ہا ہے بھارت کے ہتھکنڈوں سے پہلے بھی کشمیریوں نے الیکشن کے ڈرامے کا بائیکاٹ کر کے 1990ء میں بھارت کے خلاف مزاحمتی تحریک شروع کی تھی اب بھی بھارت نے اگر ماضی کے حالات کو مد نظر نہ رکھا تو حالات کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی ۔جماعت اسلامی برطانیہ کے کنوینئر مولانا رشید نعمانی نے برطانیہ اور یورپ میں تحریک آزادی کشمیرکے حوالے سے سفارتی محاذ پر تحریک کشمیر کی کوششوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حربوں کو ہر موقع پردنیا کے سامنے بے نقاب کیاگیا اور موجودہ الیکشن کا ڈرامہ بھی بھارت کے لیے مشکلات پیدا کرے گا۔ کشمیری عوام نے اسے مسترد کر دیا ہے اور بھارت دنیا کو بار بار دھوکہ نہیں دے سکتا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر