{AF}
حکومت متاثرین منگلا ڈیم کی فراخ دلانہ امداد کرے،عبدالرشید ترابی{/AF}
بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نرخوں میں سبسڈی اور کشمیریوں کو رائلٹی دی جائے،میرپور ڈویژن میں آبپاشی کے لیے پانی کا بندوبست کیا جائے اور سارا پانی کا نظام ارسا کے حوالے کرنا زیادتی ہے ،جماعت اسلامی طاغوتی نظام کے شکنجے کو توڑنے کے لیے میدان میں نکلی ہے خاندانی اور شخصیات کی جماعتیں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہیں،66سالوں میں یہ جماعتیں عوام کو کچھ نہیں دے سکیں لاکھوں نوجوان بے روزگار ہیں ان کے لیے روزگار کی فراہمی کا کوئی بندوبست نہیں ہے چند سرکاری نوکریاں تخلیق کر کے ان پر بھی منظور نظر لوگوں کو تعینات کیا جا رہا ہے ،پبلک سروس کمیشن بن نہیں سکا جب بنتا بھی ہے تو سیاسی لوگوں کو لایا جاتا ہے جو میرٹ کا قتل عام کرتے ہیں ،عوام ظلم کے اس نظام کو بدلنے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،درجنوں افراد کو جماعت اسلامی میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں کھڑی شریف( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ حکومت متاثرین منگلا کی فراخ دلانہ امداد کرے،یہاں کے لوگوں نے دوسری دفعہ اپنے آباؤ اجداد کی قبروں کوڈبو کر قربانی کی لازوال مثال قائم کی ہے یہ ان کا حق بنتا ہے کہ متاثرین کی فراخ دلانہ مدد کی جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع مولانا عتیق الرحمن،سابق امیر ضلع راجہ الطاف،الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر کے صدر ڈاکٹر ریاض،حلقہ کھڑی کے امیر ملک عبدالطیف سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اجتماع کے موقع پر درجنوں افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا،اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ موجودہ پارٹیاں شخصیات اور خاندانوں کی ذاتی جاگیر بن چکی ہیں جن جماعتوں کے اندر جمہوریت نہیں ہے وہ ملک میں جمہوریت کیا قائم کریں گی،جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے اور نظام کی تبدیلی کا ایجنڈا لے کر نکلی ہے انہوں نے کہا کہ 66سال بیت چکے ہیں لیکن حالات جوں کے تو رہنے کے بجائے تنزلی کی طرف جا رہے ہیں مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے بے روزگاری کا طوفان اٹھا ہوا ہے حکمران مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرنے کے بجائے مشیروں اور کو آرڈنیٹروں کی فوج ظفرموج بھرتی کر کے قومی خزانہ اللو تللوں میں اڑا رہے ہیں ،حکومت وزراء مشیروں ،کو آرڈنیٹروں کی فوج کو کم کر کے وسائل بچا کر عوام کی خدمت پر لگائے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے فلاحی اداروں کے تعاون سے ہزاروں یتیم بچوں کی کفالت کررہی ہے ،صحت ،تعلیم اور ددیگر تعمیراتی کاموں کو اپنی بساط کے مطابق حل کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس فرسودہ اور کرپٹ نظام کو تبدیل کر کے اس کی جگہ اﷲ کا دیا ہوا عادلانہ نظام لانا چاہتی ہے جس میں انفرادی اور اجتماعی طورپر عدل و انصاف ملے گا ،میرٹ کی بالاد ستی ہو گی حق دار کو حق ملے گا انہوں نے کہا کہ آزاد خطے کی عوام کی دہری ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی کے لیے بھی کردار ادا کریں اور یہاں نظام کی تبدیلی کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے جماعت اسلامی کے ہاتھ مضبوط کریں،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے تحریک آزاد ی کشمیر میں شاندار کردار ادا کیا ہے اور مکمل آزادی تک کشمیریوں کے شابہ بشانہ رہے گی اسی طرح آزاد خطے کے اندر حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔