شباب ملی نوجوانوں کو منظم کر کے طاغوتی نظام کے شکنجے کو توڑ کر اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم کریگی،عبدالرشید ترابی،عتیق الرحمن

{AF}abdul rasheed turabiشباب ملی نوجوانوں کو منظم کر کے طاغوتی نظام کے شکنجے کو توڑ کر اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم کریگی،عبدالرشید ترابی،عتیق الرحمن {/AF}

آزاد خطے کو نوجوانوں کے ذریعے رائے عامہ کو منظم کر کے پاکستان اور دنیا بھر کے لیے ماڈل ریاست بنائیں گے،تحریک آزادی کشمیر اور حقیقی اسلامی فلاحی ریاست ہمارا مشن ہے ، مغربی تہذیبی یلغار اور مغربی این جی اوز کاہدف آزا دخطے کے نوجوان ہیں جن کو پاکستان کے خلاف نفرت کے جذبات اور تحریک آزاد ی کشمیر سے دور رکھنے کے لیے ایک منظم ایجنڈے پر کام کیا جا رہا ہے،نوجوانوں کو بے راہ روی کی طرف راغب کر کے ان کے ان کے آباواجداد اور اسلاف کے مشن سے دور رکھا جا رہا ہے،ایسے میں شباب ملی کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں کو مایوسی سے نکال کر امید کی کرن دیتے ہوئے انہیں مثبت سرگرمیاں دے کر تعمیر کردار اور فلاحی ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کرے انہوں نے کہا کہ آزاد خطے کی حکومت نے جیالہ نوازی کے لیے پبلک سروس کمیشن ابھی تک عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ قائم نہیں کیا جس کی وجہ سے اڈہاک تقرریاں کی جار ہی ہیں اور اس مسئلے کو سنگین کیا جا رہا ہے ،نوجوان جو تعلیم یافتہ ہیں ان کی عمریں زیادہ ہو رہی ہیں مگر حکومتی سطح پر نوجوانوں کے لیے کوئی جامع پلان اور حکمت عملی موجود نہیں ہے،نوجوانوں کو بجٹ میں ہمیشہ نظر انداز کیا اب کی بار آزاد کشمیر اسمبلی کا گھیراؤ کر یں گے اس وقت تک گھیراؤ ختم نہیں کریں گے جب تک نوجوانوں کے لیے بجٹ مختص نہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ آزاد خطے کے وسائل کو شیر مادر کی طرح لوٹنے والوں کا یوم حساب قریب پہنچ چکا اب نوجوان اپنے حقوق چھین کر لیں گے،تحریک آزادی کشمیر اور کشمیر کی آزادی ہم پر فرض ہے اقتدار کے پجاریوں اور کرسیوں کے پجاریوں نے عوام کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا،عبدالرشید ترابی،اعجاز افضل کی قیادت میں آزاد کشمیر میں انقلاب لائیں گے،انہوں نے کہا کہ معاشرے بے راہ روی کی طرف جا رہا ہے نوجوانوں کو نوکریوں کی لالچ دے کر ووٹ لینے والوں کو اب جواب دینا ہو گا،شباب ملی نا اہل حکومت کے خلاف جلد تحریک کا آغاز کرے گی ،نورالباری،نثار شائق،امجد یعقوب،گل نواز رحمان و دیگر کا کنونشن سے خطاب راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ شباب ملی نوجوانوں کو منظم کر کے طاغوتی نظام کے شکنجے کو توڑ کر اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم کریگی،آزاد خطے کو نوجوانوں کے ذریعے رائے عامہ کو منظم کر کے پاکستان اور دنیا بھر کے لیے ماڈل ریاست بنائیں گے،تحریک آزادی کشمیر اور حقیقی اسلامی فلاحی ریاست ہمارا مشن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شباب ملی آزاد جموں وکشمیر کے زیر اہتمام تاسیسی کنونشن و تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر شباب ملی پاکستان عتیق الرحمن،نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر نورالباری،سابق سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان،نثار شائق،امجد یعقوب گل نوار اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب میں شباب ملی آزاد کشمیر کے نو منتخب عہدیداران سے عبدالرشید ترابی نے حلف لیا،تقریب میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے مرکزی ذمہ داران امراء اضلاع شریک ہوئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مغربی تہذیبی یلغار اور مغربی این جی اوز کاہدف آزا دخطے کے نوجوان ہیں جن کو پاکستان کے خلاف نفرت کے جذبات اور تحریک آزاد ی کشمیر سے دور رکھنے کے لیے ایک منظم ایجنڈے پر کام کیا جا رہا ہے،نوجوانوں کو بے راہ روی کی طرف راغب کر کے ان کے ان کے آباواجداد اور اسلاف کے مشن سے دور رکھا جا رہا ہے،ایسے میں شباب ملی کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں کو مایوسی سے نکال کر امید کی کرن دیتے ہوئے انہیں مثبت سرگرمیاں دے کر تعمیر کردار اور فلاحی ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کرے انہوں نے کہا کہ آزاد خطے کی حکومت نے جیالہ نوازی کے لیے پبلک سروس کمیشن ابھی تک عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ قائم نہیں کیا جس کی وجہ سے اڈہاک تقرریاں کی جار ہی ہیں اور اس مسئلے کو سنگین کیا جا رہا ہے ،نوجوان جو تعلیم یافتہ ہیں ان کی عمریں زیادہ ہو رہی ہیں مگر حکومتی سطح پر نوجوانوں کے لیے کوئی جامع پلان اور حکمت عملی موجود نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ ریاستی تمام اداروں میں رشوت کا کلچر عام ہے نوجوان شباب ملی میں شامل ہو کر تبدیلی کے لیے ہمارا ساتھ دیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شباب ملی پاکستان عتیق الرحمن نے کہا کہ اقبال کے نوجوان کو نوکری کی لالچ دے کر نعرے لگوانے والے اب سن لیں نوجوان بیدار ہوچکے ہیں اب انہیں کوئی تبدیلی سے روک نہیں سکتا،آج مقبوضہ کشمیر میں 90سالہ نوجوان سید علی گیلانی پورے ہندوستان کو للکار رہا ہے اور پورا ہندوستان اس سے کانپ رہا ہے یہ عزم انقلاب اور کردار ہے ،شباب ملی کے نوجوان باکردار اور معاشرے میں ہونے والی نا انصافیوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ظالموں کے خلاف ڈٹ جائیں انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی وہ اصل قوت ہیں جو تبدیلی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں شباب ملی پاکستان میں ایک مضبوط تنظیم قائم کر چکی ہے اضلاع ،حلقہ جات اور یونین کونسل کی سطح پر اپنی تنظم کو مکمل کر کے ظالموں کے خلاف جہاد کریں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر نورالباری نے کہا کہ شباب ملی کے نوجوان ملت اسلامیہ کے ترجمان بن کر نا انصافیوں کے خلاف اور مظلوم کے دست و بازو بن کر انقلاب کے لیے نکلیں،آزادی کے بیس کیمپ کو ریس کیمپ میں بدلنے والوں کا یوم حساب قریب ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر شباب ملی امجد یعقوب نے کہا کہ آزاد حکومت نے نوجوانوں کو بجٹ میں ہمیشہ نظر انداز کیا اب کی بار آزاد کشمیر اسمبلی کا گھیراؤ کر یں گے اس وقت تک گھیراؤ ختم نہیں کریں گے جب تک نوجوانوں کے لیے بجٹ مختص نہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ آزاد خطے کے وسائل کو شیر مادر کی طرح لوٹنے والوں کا یوم حساب قریب پہنچ چکا اب نوجوان اپنے حقوق چھین کر لیں گے،تحریک آزادی کشمیر اور کشمیر کی آزادی ہم پر فرض ہے اقتدار کے پجاریوں اور کرسیوں کے پجاریوں نے عوام کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا،عبدالرشید ترابی،اعجاز افضل کی قیادت میں آزاد کشمیر میں انقلاب لائیں گے،انہوں نے کہا کہ معاشرے بے راہ روی کی طرف جا رہا ہے نوجوانوں کو نوکریوں کی لالچ دے کر ووٹ لینے والوں کو اب جواب دینا ہو گا انہوں نے کہا کہ ہزاروں نوجوان جو ایم ایس سی اور ایم فل کر کے دیار غیر میں جا کر سیکورٹی گارڈ جیسی نوکری کرنے پر مجبور ہیں آزاد کشمیر کی نا اہل حکومت کے خلاف جلد تحریک کا آغاز کریں گے انہوں نے کہا کہ نوجوان شباب ملی میں شامل ہو کر ظلم ،میرٹ کے قتل عام اور نا انصافیوں کے خلاف منظم ہو جائیں ریاستی وسائل لوٹنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،کنونشن میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی شمشیر خان،سردار جاوید خان،امیر جماعت اسلامی ضلع سدھنوتی ارشد ندیم،عطاء الرحمن چوہان،امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی واجد اقبال عباسی،شباب ملی راولپنڈی کے صدر ضیاء اﷲ چوہان سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر