{AF}
شباب ملی آزا دکشمیر کے مرکزی عہدیداران سے عبدالرشید ترابی نے حلف لیا {/AF}
راولپنڈی( پ ر) شباب ملی آزاد کشمیر کا مرکزی تاسیسی کنونشن و حلف برداری کی تقریب راولپنڈی میں منعقد ہوئی ،ترجمان کے مطابق شباب ملی آزاد کشمیر کے نو منتخب عہدیداران سے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے حلف لیا،عہدیداران میں صدر امجد یعقوب،سیکرٹری جنرل گل نواز رحمان نائب صدور خالدمحمود زیدی،مظہر آفتاب،انجیئنرنعمان اکرم،اسسٹنٹ سیکرٹریز،حفیظ اﷲ،ممتاز گل ،سہراب احمد،سیکرٹری اطلاعات عمرسرفراز،صدر ضلع مظفرآباد تیمور بیگ،صدر سدھنوتی سردار عتیق اور دیگر نے حلف اٹھایا،شباب ملی نے نو منتخب عہدیداران نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ ظلم ،میرٹ کے قتل عام اور ناانصافیوں کے خلاف اپنی جدوجہد کو تیز کریں گے،تقریب میں آزاد کشمیر بھر سے عہدیداران نے شرکت کی۔